ڈاکٹر کواسپتال میں پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا
دلہا ڈاکٹر اپنی نوکری سے فارغ
بھارتی ریاست کرناٹکا کے ڈاکٹر کو اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا۔
آج کل شادی سے قبل فوٹو شوٹ کرنے کا فیشن عام ہے اس کے لیے دلہا اور دلہن شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل منفرد مقامات پر اپنا یادگار فوٹو شوٹ کراتے ہیں اور ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے کیمرے میں قید کرلیتے ہیں۔
منفرد نوعیت کا ایسا ہی ایک فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو شادی سے قبل فوٹو شوٹ کیلئے اسپتال کے آپریشن تھیٹر کا انتخاب کرتے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سرکاری اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر ابھیشیک نے اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ کروایا، جس میں دونوں ایک مریض کا جھوٹا آپریشن کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ آپریشن تھیٹر میں دونوں ہنسی مذاق بھی کررہے تھے۔
ڈاکٹر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس کےخلاف کرناٹکا کے وزیر صحت نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر کو نوکری سے نکال دیا۔
ریاستی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتال مریضوں کا علاج کرنے کیلئے ہوتے ہیں نہ کہ ذاتی تقریبات کیلئے، ڈاکٹر کا طرز عمل ناقابل برداشت ہے۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام