انفوٹینمنٹ
ماہرہ خان کی اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں پر لب کشائی
اداکارہ نے اپنے حمل کی وضاحت دے دی
ماہرہ خان کی اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں پر لب کشائی
اداکارہ نے اپنے حمل کی وضاحت دے دی
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار حاملہ ہونے کی گردش کرتی خبروں پر لب کشائی کردی۔
حال ہی میں ریڈٹ پر ایک صارف کی پوسٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے ان افواہوں نے جنم لیا کہ ماہرہ خان دوسری بار امید سے ہیں اور رواں سال اگست یا ستمبر تک اپنے اور سلیم کریم کے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔
انڈین رپورٹ میں ریڈٹ پر 10 فروری کو سامنے آنے والی ایک صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں کیونکہ وہ حمل سے ہیں۔
پوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔اور ساتھ ہی تمام پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر ماہرہ اور انکے دوسرے حمل کی خبروں نے شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔
گردش کرنے والی ان افواہوں کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ماہرہ خان نے اپنے حمل سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ،’میرے حمل کی تمام خبریں حقیقت کے برعکس ہیں، نہ میں حاملہ ہوں اور نہ ہی میں نے نیٹ فلکس سیریز چھوڑی ہے۔’
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2007ء میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009ء میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان ہے۔
بعد ازاں، شادی کے 8 سال بعد 2015ء میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
علی عسکری سے علیحدگی کے کئی سال بعد اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ سال اکتوبر 2023 میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ماہرہ خان کے دوسرے شوہر سلیم کریم کون ہیں؟
گزشتہ سال ماہرہ خان سے شادی کرنے والے سلیم کریم نامی شخص کا تعلق کراچی سے ہے جو اداکارہ کے دیرینہ دوست بھی ہیں۔سلیم کریم خان ایک کثیر جہتی کاروباری شخصیت ہیں جو کراچی کی ’ نیٹ ورک کیریئر بلنگ کمپنی’ ’ سم پیسہ ’ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔
سلیم خان نا صرف کراچی میں قائم اسٹارٹ اپ سم پیسہ کے سی ای او ہیں بلکہ ایک پیشہ ور ڈی جے بھی رہے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



