انفوٹینمنٹ
گوری خان کے ’ٹوری ریسٹورنٹ ’ کا افتتاح
گوری خان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
گوری خان کے ’ٹوری ریسٹورنٹ ’ کا افتتاح
گوری خان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
بالی وڈ کنگ خان کی اہلیہ و انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے ممبئی میں اپنے شاہانہ ریسٹورنٹ کا افتتاح کرلیا۔
25 اکتوبر 1991 کو بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے اپنی کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوری خان نے پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اپنے عالیشان ریسٹورنٹ میں پوز دیتے دیکھا گیا۔
ممبئی میں واقع اس پر تعیش ریسٹورنٹ کو جدید لائٹوں اور خوبصورت ساز و سامان سے آراستہ کیا گیا ہے جو بلاشبہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
نیوی بلو باڈی کون ڈریس زیب تن کئے ہوئے گوری خان نے اپنے جذبات اور خوشی کا اظہار اپنے کیپشن سے کیا۔
خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’آپ کی مہمان نوازی کیلئے میرا پہلا منصوبہ’ٹوری ممبئی’ آپ کی خدمت میں پیش ہے یہاں آکر آپ اپنے خوبصورت لمحات کو سمیٹ سکتے ہیں’۔
پوسٹ پر تبصرہ کرتے صارفین نے گوری خان کی نئے منصوبے پر بے پناہ تعریفوں اور خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے گوری خان کو گزشتہ کئی سالوں سے ممبئی کے کئی مضافاتی ریسٹورنٹ اور نامور شخصیات کی رہائش گاہوں کو ڈیزائن کرنے کا شرف حاصل ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ گوری خان اور شاہ رخ خان کی شادی 25 اکتوبر 1991 میں ہوئی جب وہ 22 سال کی تھیں جبکہ شاہ رخ 26 سال کے تھے ۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kathryn Hahn set to star in Disney’s ‘Tangled’ as Mother Gothel
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release



