ایلون مسک کا بڑا منصوبہ، کیا نیا کرنے والے ہیں؟
ایلون مسک کا بڑا بیان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے اپنے سب سے بڑے منصوبے کی نقاب کشائی کردی۔
بزنس ٹائیکون ایلون مسک کا شمار دنیا کی امیر ترین اور نامور شخصیت میں کیا جاتا ہے، ایلون مسک اپنی ذہانت کے بل بوتےپر جدید ترین فیچرز متعارف کرکے دنیا کو دنگ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑ رہے ۔
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس کو دوسری ایپلیکیشن کے ٹکر پر لانے کیلئے گزشتہ کئی ماہ سے حیران کن اور منفرد فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
ان تمام فیچرز کے بعد ٹیک ٹائیکون کی جانب سے ایک اور بیان منظر عام پر آگیا ہے جس کے سبب سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ بہت جلد اپنے فون نمبرز سے چھٹکارا حاصل کرنے والے ہیں۔’
اور صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے آڈیو ،ویڈیو کالز اور ٹیکسٹس کے لیے بھی ایکس استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کا اظہار کردیا’۔
لیکن یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایکس پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے کیلئے لوگوں کو ہر ماہ 8 ڈالر سے شروع ہونے والے ایکس پریمئیم کو سبسکرائب کرنے کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کے اس منصوبے کا مقصد ایکس کے استعمال کو مفید بنایا اور اسکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 5 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 9 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں