ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ’فیورٹ کانٹیکٹس' فیچر متعارف کرنے کوتیار

ویب ورژن میں بڑی تبدیلی

Web Desk

واٹس ایپ ’فیورٹ کانٹیکٹس' فیچر متعارف کرنے کوتیار

ویب ورژن میں بڑی تبدیلی

واٹس ایپ ’فیورٹ کانٹیکٹس  فیچر متعارف کرنے کوتیار

میٹا کی زیرملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے مزید ایک اور کارآمد فیچر متعارف کرنے کی تیاری شروع کردی۔

دنیا بھر کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے گزشتہ کئی ماہ سے منفرد فیچرز پیش کر رہی ہے جس کے استعمال سے نہ صرف صارفین کی پریشانی حل ہوئی ہے بلکہ اس ایپ کے استعمال کا طریقہ کار دلچسپ اور منفرد ہوتا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی یہ تبدیلیاں موبائل کے ساتھ ساتھ ویب ورژن میں بھی شامل کی جارہی ہیں جو کہ دفتر میں کام کرنے والوں کیلئے کسی تحفے سے کم ثابت نہیں ہورہیں۔

واٹس ایپ ’فیورٹ کانٹیکٹس  فیچر متعارف کرنے کوتیار

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے منفرد فیچر متعارف کرنے کی تیاری پکڑ لی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے 'فیورٹ کانٹیکٹس' کے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔

صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں 'فیورٹس' کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں۔

جیسا کہ آپ مذکورہ اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔

صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ، وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

تازہ ترین