بھارتی گلوکارہ کی اچانک موت، خودکشی یا قتل؟

بھارت کی نامور گلوکارہ وجے لکشمی عرف ملیکا راجپوت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ گلوکارہ وجے لکشمی کی لاش بھارتی ریاست بہار کے علاقے سیتاکنڈ میں رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
گلوکارہ کی والدہ سمترا سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے سے متعلق کچھ معلوم نہیں کیونکہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت گھر میں موجود سب لوگ سو رہے تھے۔
وجے کی پُراسرار موت کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دروازہ بند تھا اور لائٹ جل رہی تھی۔ ہم نے متعدد بار دروازہ بجایا لیکن کوئی جواب نہ پا کر تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ہم نے دروازہ توڑا اور دیکھا کہ وہ پنکھے سے جھول رہی تھی اور اسکی موت واقع ہوچکی تھی۔
کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج شری رام پانڈے نے کہا کہ ابتدائی طور پر گلوکارہ کی موت کی وجہ خودکشی ہے لیکن حتمی طور پر کچھ بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ معلوم ہوگا۔
خیال رہے کہ ملیکا راجپوت کو سال 2014 کی کرائم کامیڈی فلم ’ریوالور رانی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ اداکارہ کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔
شوبز میں قسمت آزمائی کے بعد انہوں نے 2016 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں دو سال بعد ہی اس سے بھی کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔
سال 2022 میں گلوکارہ نے اتر پردیش میں بھارتیہ سوارنا سنگھ کی قومی سیکرٹری جنرل مقرر ہوئیں۔
ملیکا نے کتھک ڈانسر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا اور اب انکا شاعری کے سیشن کیلئے اپنی غزلیں لکھنے اور انہیں پیش کرنے کا ارادہ بھی تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں