مشرق وسطیٰ میں دوسرا بہترین ریسٹورنٹ کس ملک کا؟
50 بہترین ریسٹورنٹس کی فہرست جاری کردی گئی
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 50 بہترین ریسٹورنٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں ٹاپ 10 پوزیشن پر دبئی کے ریسٹورنٹ نے میدان مار لیا۔
2024 کے لیے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 50 بہترین ریسٹورنٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں دبئی کے ریسٹورنٹس اپنی 5 منفرد خصوصیات کی بناء پر سرفہرست دکھائی دے رہے ہیں۔
فہرست میں سب سے پہلے 'اورفالی بروس بسٹرو' (Orfali Bros Bistro) نامی ریسٹورنٹس براجمان ہے جسے تین شامی نژاد بہن بھائیوں نے تعمیر کیا ہے۔
اس کے بعد اس فہرست میں دوسرا نمبر پام جمیرہ میں واقع 'ٹریسند اسٹوڈیو' (Tresind Studio) نامی بھارتی ریسٹورنٹ کا آتا ہے جسے مشہور شیف ہمانشو سینی نے جدید ہندوستانی کھانوں کے مرکز کے طور پیش کیا ہے۔
رواں سال کی جاری کردہ بہترین ریسٹورنٹس کی اس فہرست میں دبئی کے علاوہ مصر ، اسرائیل اور لبنان وغیرہ کے ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں۔
2024 کے لیے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 10 بہترین ریسٹورنٹس مندرجہ ذیل ہیں:
1 ۔ اورفالی بروس بسٹرو ، دبئی (Orfali Bros Bistro, Dubai)
2 ۔ ٹریسنڈ اسٹوڈیو ، دبئی (Tresind Studio, Dubai)
3 ۔ اوسیانو ، دبئی (Ossiano, Dubai)
4 ۔ مون رائز ، دبئی (Moonrise, Dubai)
5 ۔ خوفو ، قاہرہ ّ(Khufu's, Cairo )
6 ۔ 3 فلز ، دبئی ( 3Fils, Dubai)
7 ۔ فخرالدین ، عمان ، اردن (Fakhreldin, Amman, Jordan)
8 ۔ ایم شریف، بیروت ، لبنان ( Em Sherif, Beirut, Lebanon)
9 ۔ فیوژن از تالہ ، منامہ ، بحرین (Fusions by Tala, Manama, Bahrain)
10۔ او سی ڈی ریسٹورنٹ ، تل ابیب ، اسرائیل (OCD Restaurant, Tel Aviv, Israel)