ٹام کروز کی نئی گرل فرینڈ ایلسینا خیرووا کون ؟

ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی زندگی میں ایلسینا خیرووا نامی گرل فرینڈ کی آمد کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار ٹام کروز کے قریبی دوستوں کے ذریعے یہ معلوم چلا ہے کہ انہوں نے باقاعدہ یہ اعلان کردیا ہے کہ 36 سالہ ایلسینا خیرووا ان کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔
یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹام کروز ان دونوں ایلسینا خیرووا کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور وہ لندن میں واقع اپنے عالیشان نائٹس برج اپارٹمنٹس میں ساتھ رہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹام کروز اور ایلسینا میں گزشتہ چند ہفتوں کے اندر قربتیں پڑھتی چلی گئیں لیکن دونوں ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کر رہے ہیں تاکہ ان کی نجی زندگی سب پر آشکار نہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ ٹام کروز اور ایلسینا خیرووا کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں دسمبر 2023 میں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں جب ان دونوں کو لندن میں ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔
غیرملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکار ٹام کروز اور روسی ہیروں کے تاجرکی 36 سالہ بیٹی ایلسینا خیرووا کو گروسوینر اسکوائر میں منعقد پارٹی میں ایک ساتھ رقص اور رومانس کرتے دیکھا گیا۔
ٹام کروز کے ساتھ رشتے میں آنے والی ایلسینا خیرووا سابقہ روسی ماڈل ہیں جو اب لندن میں مقیم ہیں، وہ ایک ممتاز روسی سیاست دان رینات خیرووا کی بیٹی ہیں جو ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی بھی ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایلسینا خیرووا نے پہلی شادی دمتری تسویتکوف نامی روس کے ایک کاروباری شخص سے شادی کی تھی اور پھر ان دنوں کے درمیان 2020ء میں طلاق ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس سے قبل تین شادیاں ناکام ہوچُکی ہیں، ان کی پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری اداکارہ نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں