'ٹائی ٹینک' سے ملنے والی شہرت خوفناک تھی ، کیٹ ونسلیٹ
ہالی وڈ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ہالی وڈ کی معروف ترین اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے اپنی بلاک بسٹر رومانوی اور تباہی کی مہاکاوی فلم 'ٹائٹینک' سے ملنے والی خوفناک شہرت کی عکاسی کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔
ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ہدایت کار جیمز کیمرون کی 'ٹائی ٹینک' کے بعد عالمی شہرت حاصل کرنے کے باوجود چھوٹے پروجیکٹس کرنے پر مجبور ہوئیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ 'مجھے ایسا لگتا تھا کہ مجھے ایک منفرد راستہ کا انتخاب کرتے ہوئے خاص بننا چاہیے جس کے لیے اس وقت میڈیا بہت اہم تھا۔'
اداکارہ کا کہنا تھا 'میری زندگی ٹائٹینک کے بعد کافی ناخوشگوار ہوگئی تھی کیونکہ صحافیوں کی جانب سے ہمیشہ ایک ہی سوال کیا جاتا تھا کہ آپ اتنی مشہور ہوجانے کے بعد اب یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں کیوں کرتی ہیں۔ جس کے جواب دیتے ہوئے میں انہیں ہمیشہ یہ کہا کرتی تھی ہر کوئی اپنی زندگی میں رسک لیتا ہے ، میں نے بھی لیا لیکن اب یہ شہرت میرے لیے خوفناک ہوتی جارہی ہے۔'
اداکارہ نے اس شہرت کے تمام ناخوشگوار پہلوؤں کے باوجود اس فلم کو اپنے لیے ایک اعزاز مانا کیونکہ ان کے مطابق فلم لوگوں کو بے پناہ خوشی دینے کا ذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ 19 دسمبر 1997 کو سنیما میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ کی فلم 'ٹائٹینک' نے عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں