انفوٹینمنٹ

پی ٹی آئی کی فتح پر راکھی ساونت عمرہ ادا کریں گی

اداکارہ نے پاکستان کے دورہ کا بھی ارادہ ظاہر کردیا

Web Desk

پی ٹی آئی کی فتح پر راکھی ساونت عمرہ ادا کریں گی

اداکارہ نے پاکستان کے دورہ کا بھی ارادہ ظاہر کردیا

پی ٹی آئی کی فتح پر راکھی ساونت  عمرہ ادا کریں گی

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ اور ڈانسنگ سنسیشن راکھی ساونت نے الیکشن 2024 میں پی ٹی آئی کی فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے دبئی میں اپنی نئی میوزک ویڈیو 'بے بی ڈراما کوئین' کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قید کی مذمت کی بلکہ الیکشن 2024 میں ان کی فتح کا بھی دعویٰ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے سبھی کو لاجواب کردیا۔ 

 راکھی نے جواب دیا کہ 'بالکل یہ ڈراما کوئین ہندوستان سے ان کی رہائی پر نہ صرف خصوصی طور پر ان سے ملنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی بلکہ پی ٹی آئی کی الیکشن میں فتح پر ایک بار پھر عمرہ بھی ادا کرے گی انشاء اللہ۔'

تازہ ترین