خواتین

آنکھوں کے نیچے جھریوں سے نجات کیسے حاصل کریں؟

Web Desk

آنکھوں کے نیچے جھریوں سے نجات کیسے حاصل کریں؟

آنکھوں کے نیچے جھریوں سے نجات کیسے حاصل کریں؟

آنکھوں کے نیچے جھریاں عمر بڑھنے کے عمل کا قدرتی حصہ ہیں اور بےضرر ہیں۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے، جلد خود کو دوبارہ نیا کرنے یا ٹھیک کرنےکی صلاحیت کھو دیتی ہے۔

 آنکھوں کے نیچے والے حصے کی جلد خاص طور پر عمر بڑھنے کے عمل کے لیے حساس ہوتی ہے کیونکہ یہ پتلی ہوتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، وقت کے ساتھ آنکھوں کے نیچے جھریاں پیدا ہونا عام بات ہے۔چہرے کے خدوخال سے تعلق رکھنے والی جھریاں، جھریوں کی تہہ کا سبب بنتی ہیں۔

 یہ عام طور پر ناک اور منہ کے درمیان نالیوں میں بنتی ہیں، لیکن یہ آنکھوں کے نیچے بھی ہوسکتی ہیں۔ بہت سے لوگ آنکھوں کے نیچے جھریوں کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے کے لیے گھریلو علاج کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

 مختلف گھریلو علاج، جیسے کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنا یا کیلے کا چہرے پر ماسک لگانا، کئی سالوں سے مقبول ہیں، لیکن اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے بہت کم سائنسی ثبوت موجود ہیں کہ یہ طریقے کارگر ہیں۔

 تحقیق بتاتی ہے کہ سبز چائے اور انار جیسی غذاؤں میں ایک کیمیائی مرکب پولیفینول جھریوں کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے اور وٹامن سی کریم کا استعمال جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرسکتا ہے۔ 

گروسری اسٹورز میں سیکڑوں اینٹی ایجنگ مصنوعات اور آئی کریمز فروخت ہو رہی ہیں، لیکن ان کے اثرات کے بارے میں مختلف راہیں ہیں۔

سوسائٹی فار ڈرماٹولوجک سرجری لوگوں کو خبردار کرتی ہے کہ کوئی بھی ایسی مصنوعات خریدنے سے ہوشیار رہیں جو معجزاتی اثرات کا وعدہ کرتی ہو۔

 ماہرین کامشورہ ہے کہ آنکھوں کے گرد باریک لکیروں کو کم کرنے میں مدد کے لیے موئسچرائزر استعمال کریں۔

 وہ پروڈکٹ استعمال کریں جسے کمپنی نے خاص طور پر جھریوں کے علاج کے لیے ڈیزائن کیا ہو۔ چند دنوں یا ہفتوں کے اندر ایک سے زیادہ اینٹی ایجنگ پروڈکٹ جو آپ کی جلد کو جوان نظر آنے میں مدد کرتی ہیں، ان کے استعمال سے گریز کریں۔ 

ایسی مصنوعات کا استعمال کریں جو جلد کی قسم کے لیے موزوں ہو اور جن میں الرجی کا امکان نہیں ہوتا۔ اپنی جلد کی قسم کے متعلق جاننے کے لیے ماہر اور مستند ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین