عالمی منظر

2024 میں ماہ رمضان کا آغاز سردیوں میں ہوگا؟

سب سے طویل روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے؟

Web Desk

2024 میں ماہ رمضان کا آغاز سردیوں میں ہوگا؟

سب سے طویل روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے؟

2024 میں ماہ رمضان کا آغاز سردیوں میں ہوگا؟

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو سال 1445ھ (2024ء) کیلئے برکتوں اور رحمتوں والے مہینے رمضان المبارک کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔ معروف ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی۔

رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔ یہ ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ نیک کاموں کی جانب زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ ماہ صیام میں نماز ، تراویح اور زکوٰۃ ، صدقہ و خیرات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

2024 میں ماہ رمضان کا آغاز سردیوں میں ہوگا؟

ویسے تو پورا رمضان المبارک ہی رحمت و برکات والا ہے تاہم آخری عشرے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس میں فرزندان اسلام طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کرتے ہیں اور قرب الہٰی حاصل کرنے کیلئے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کرنے کی سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق اس سال رمضان 2024 کا آغاز سردیوں کے موسم میں ہوگا، سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں پیر 11 مارچ 2024 کو ماہ رمضان شروع ہونے کا امکان ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں مقدس مہینہ 11 یا 12 مارچ کو شروع ہونے کی توقع ہے۔

فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ جبکہ رواں برس رمضان کا مہینہ 30 کا ہوسکتا ہے۔ عرب ممالک میں 9 اپریل بہ روز منگل 30 رمضان المبارک کوماہ مقدس کا اختتام ہونے کی توقع ہے۔ یکم شوال عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائیگی، تاہم یہ تاریخیں نئے مہینے کے ایام کے حساب سے ہوں گی۔

2024 میں ماہ رمضان کا آغاز سردیوں میں ہوگا؟

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاں تک اس سال روزے کے متوقع اوقات کا تعلق ہے اس کا تعلق دن کی طوالت سے ہے جس کا انحصار عرض بلد پر ہے۔ جو ملک قطب شمالی سے جتنا قریب ہے، سال کے اس وقت اس کے روزے کے اوقات اتنے ہی لمبے ہوتے ہیں اور جو ممالک خط استوا سے جتنا زیادہ جنوب میں ہے اس میں دن اتنے ہی چھوٹے ہوتے ہیں۔

توقع ہے کہ ہمارے عرب خطہ بشمول مصر، سعودی عرب، قطر، امارات، کویت، بحرین، سلطنت عمان میں رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے دن روزے کے اوقات 13 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہوں گے۔ اردن، شام، لبنان، فلسطین، نیز ترکیہ، ایران اور دوسرے ممالک میں چند منٹ کا فرق ہوگا۔

جزائر قمر میں روزے کے سب سے کم اوقات 13 گھنٹے 4 منٹ ریکارڈ کیے جائیں گے، جبکہ مراکش کے رباط میں سب سے طویل دن 14 گھنٹے 23 منٹ ریکارڈ کیے جائیں گے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ آئندہ ماہ رمضان میں روزے کا دورانیہ سالوں میں سب سے کم ہوگا کیونکہ سردیوں میں دن کی طوالت میں کمی آئے گی جو روزے کی مدت میں کمی کا باعث بنے گی۔

2024 میں ماہ رمضان کا آغاز سردیوں میں ہوگا؟

الجروان نے توقع ظاہر کی کہ ماہ مقدس کے آغاز میں روزے کا دورانیہ 13 سے 14 گھنٹے کے درمیان ہوگا، جو حالیہ برسوں میں سب سے کم وقت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ رات کی طوالت اگلے مارچ کی 15 اور 16 تاریخ کو دن کے برابر ہوگی اور مشرق اور مغربی حصوں کے درمیان روزہ اور افطار کے اوقات میں 18 سے 20 منٹ کا فرق ہوگا۔

تازہ ترین