فوڈ

آلو گوشت کا سالن اور فرائڈ مٹر آج ہی بنائیں

Web Desk

آلو گوشت کا سالن اور فرائڈ مٹر آج ہی بنائیں

آلو گوشت کا سالن اور فرائڈ مٹر آج ہی بنائیں

آج کل بازار میں مٹر بہت زیادہ مل رہے ہیں لیکن ہر کوئی مٹر کا شوقین نہیں ہوتا خصوصاً بچے تو اس کو کھانے سے منہ بناتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ان کو مٹر کا سالن دیا جائے لیکن اگر یہی مٹر آپ آلو گوشت میں ڈال کر ہمارے بتائے گئے اس انداز سے بنائیں گے تو بچے بھی شوق سے کھائیں گے اور ہر کوئی آپ سے یہ کھانا کھانے کے لیے دوبارہ فرمائش کرے گا۔

اجزاء: 

ایک پاؤ مٹر، آدھا کلو آلو، آدھا کلو گوشت (بیف) چکن کا استعمال بھی کرسکتی ہیں، لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچ، ہرا دھنیا، کالی مرچ، گرم مصالحہ، املی کا پیسٹ، ٹماٹر 2 سے 3، دہی آدھا کپ، پیاز 1 سے 2 کٹی ہوئی، آئل 1 سے ڈیڑھ کپ، ہلدی ایک چمچ، دھنیا آدھا چمچ، لونگ 1 سے 2، لیموں کا رس 1 چمچ، زیرہ آدھا چمچ۔

ترکیب : 

آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں اور اپنی مرضی کے مطابق کاٹ کر رکھ لیں یا پھر گول قتلے کاٹ لیں۔ مٹر چھیل کر ان کو کم آئل میں فرائی کرلیں کہ ہلکا سا رنگ تبدیل ہو جائے۔ پیاز کاٹ کر اس کو آئل اور زیرے میں براؤن کرلیں اور سل بٹے پر پیس کر اس کو دوبارہ آئل میں ڈال دیں اور اب اس میں ہلدی، دھنیا، کالی مرچ، لال مرچ، لونگ، دہی، ٹماٹر اور ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بھونیں اور اس میں آلو ڈال کر چھوڑ دیں۔ گوشت کو ابال کر الگ رکھ لیں۔ جب آلو گلنے پر آجائیں تو اس میں گوشت ڈال کر 5 سے 8 منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک کر پکنے دیں۔ گوشت اور مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں املی کا پیسٹ، لیموں کا رس اور مٹر ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔

تازہ ترین