وائرل اسٹوریز

بالی وڈ کا جادو حرا مانی کے سر چڑھ کر بولنے لگا

Web Desk

بالی وڈ کا جادو حرا مانی کے سر چڑھ کر بولنے لگا

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے بالی وڈ کی ایک اور سپر ہٹ فلم کے مشہور گانے پر جھومتے ہوئے ویڈیو جاری کرکے بالی وڈ متوالی ہونے کا ثبوت دے دیا۔

ڈراما ' دو بول' ، ' سن یارا' اور 'غلطی' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج حسیناؤں میں ہوتا ہے اور یہ بات بھی کسی سے چھپی نہیں کہ وہ بالی وڈ کی بہت بڑی فین ہیں۔

حرا مانی کبھی اپنے شوہر و اداکار مانی کا مقابلہ بالی وڈ ہیروز سے کرتی دکھتی ہیں تو کبھی بالی وڈ حسیناؤں کی نقل کرتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے  ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سرمئی ساڑھی پہن کر ایشوریا رائے کے گانے 'نانارے' پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی تھی اور اب انہوں نے سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فم ' آجا نچلے' کے گانے 'عشق ہوا' پر اپنی شوق اداؤں والی ویڈیو جاری کی ہے۔

بالی وڈ کا جادو حرا مانی کے سر چڑھ کر بولنے لگا

اداکارہ اس ویڈیو میں ہلکی جامنی قمیص اور ٹراؤزر کے ساتھ شیڈڈ دوپٹہ پہنی ہوئی ہیں اور اپنی اداؤں سے اس ویڈیو کو حسین بنادیا ہے۔

ویڈیو میں حرا کبھی خوشی سے جھومتی دکھ رہی ہیں تو کہیں کسی کے خیالوں میں گم دکھائی دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں جہاں مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے 'گڑیا' لکھا تو سوشل میڈیا صارفین نے حرا کو 'اوور ایکٹر' قرار دے دیا۔