وائرل اسٹوریز
ویڈیو، حق خطیب نے اقرار الحسن کا بوسہ لے لیا
اقرار کے ساتھ ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف چاہئے، سوشل میڈیا صارفین
ویڈیو، حق خطیب نے اقرار الحسن کا بوسہ لے لیا
اقرار کے ساتھ ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف چاہئے، سوشل میڈیا صارفین
حق خطیب نامی پیر نے پاکستانی میڈیا پرسن اقرارالحسن کے ساتھ مناظرے کے درمیان اچانک ان کے گال پر بوسہ دیکر سب کو حیران کردیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے معروف ٹی وی میزبان اقرارالحسن کی پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ سے مناظرہ کرنے ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان ویڈیوز میں سے متعدد خود اقرار الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے حق خطیب کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خیال رہے کہ حق خطیب یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی پھونک میں شفا ہے اور وہ بیمار اور معذور کو ایک پھونک مار کر ٹھیک کر دیتے ہیں اور اس کے ثبوت میں وہ متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرچکے ہیں۔
جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر حق خطیب کا جھوٹ اقرار الحسن کے ہاتھوں کھلتا نظر آیا کہ وہ کوئی ایسی کرامت نہیں رکھتے جس کی مدد سے وہ ایک پھونک سے بیمار کر تندرست کرسکیں وہیں دوسری جانب حق خطیب کا اقرار کا بوسہ لینا بھی وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں اقرار غصے میں حق خطیب سے اپنے جوابات حاصل کرتے دکھ رہے ہیں اور اسی دوران حق خطیب اقرار کے گال پر اچانک بوسہ دیتے دکھے۔
حق خطیب کو یہ عمل کرتا دیکھ ان کے مریدوں نے زور زور سے چلاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرنا شروع کردیا جبکہ اقرار نے فوراً اپنے چہرے پر ہاتھ پھیر کر اسے صاف کیا۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔ بعض کو حق خطیب کی یہ حرکت ناگوار گزری تو متعدد منچلے اس پر میمز بناتے دکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس بوسے کی تصویر پر لکھا کہ ' اقرار الحسن اور حق خطیب نے ویلنٹائن منالیا'، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ' اقرار کے ساتھ ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف چاہئے'۔
واضح رہے کہ اس مناظرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اقرار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو کئی گھنٹوں یرغمال بنایا گیا، موبائل کیمرے چھین لیے گئے، پولیس نے ان کو تحافظ دیا جبکہ حق خطیب اپنی کرامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



