اسکینڈلز

حق خطیب کا مجبور لڑکی کا پھر استعمال، اقرار الحسن برہم

حق خطیب نے لڑکی کی آنکھ سے چین نکال کر دکھادی

Web Desk

حق خطیب کا مجبور لڑکی کا پھر استعمال، اقرار الحسن برہم

حق خطیب نے لڑکی کی آنکھ سے چین نکال کر دکھادی

حق خطیب کا مجبور لڑکی کا پھر استعمال، اقرار الحسن برہم

پاکستان کے معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے حق خطیب نامی پیر کے ساتھ مناظرے کے بعد حیران کن خلاصہ کرتے ہوئے مجبور لڑکی کے استعمال کا انکشاف بھی کردیا۔

اقرار الحسن کی وجۂ شہرت ان کی نڈر شخصیت ہے اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے ایسے تمام ٖفراڈز کا پردہ فاش کرتے نظر آئے ہیں جن کے سبب عوام کو نقصان پہنچتا ہے۔

اقرار الحسن کو یہ کام کرنے کے سبب متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن انہوں نے اپنا کام تاحال جاری رکھا ہوا ہے۔

حال ہی میں اقرار الحسن اپنی ٹیم اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ کے آستانے پہنچے اور مناظرہ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اقرار الحسن اپنے ساتھ چند معذور اور بیمار بھی لیکر گئے تھے تاکہ حق خطیب ان کو ٹھیک کرکے اپنی کرامات ثابت کرسکیں پر ایسا نہ ہوا اور انہوں نے کئی گھنٹوں بعد مناظرے کے دوران ایک لڑکی کو پیش کردیا۔

اس لڑکی نے سب کے سامنے اپنی آنکھ سے ایک چین نکال کر دکھادی جو کوئی نئی بات نہیں کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے حق خطیب اسی لڑکی کی آنکھ سے کبھی چین تو کبھی موتی نکال کر اپنی کرامات ثابت کرتے ہیں۔

اس حوالے سے اقرار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ حق خطیب کو فراڈیا قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ' حق خطیب ایک جعلی عالم ہے جو معصوم لڑکی اور بچوں کا استعمال کرتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ' حق خطیب نے ہمارے سامنے وہی معصوم لڑکی پیش کی جس کی آنکھ سے گزشتہ کئی سالوں سے چین نکال رہے ہیں لیکن اگر یہ کوئی سچے عالم ہوتے تو اب تک تو اس لڑکی کو ٹھیک کردینا چاہئے تھا اپنے شعبدہ بازی کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا'۔

اقرا نے اس ویڈیو میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ' حق خطیب اسی لڑکی کو 5 مرتبہ استعمال کرچکا ہے اور وہ مجبور لڑکی اس مرتبہ بھی استمعال ہوئی۔ وہاں اس فراڈیا کے مریدوں نے بدتمیزی کا طوفان برپا کیا ہوا تھا، کوئی ہم پر لپک رہا تھا کوئی دھکے دے رہا تھا'۔

واضح رہے کہ حق خطیب گزشتہ کئی سالوں سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی پھونک میں شفا ہے اور وہ جس بھی بیمار یا معذور پر پھونک مار دیتے ہیں وہ فوری طور پر تندرست ہوجاتا ہے۔ حق خطیب کے مرید بھی ہیں جو ان کے دائیں بائیں گھومتے نظر آتے ہیں۔