کنزہ ہاشمی کی بھی بھارتی فلم میں انٹری

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی پنجابی اداکار جسدیپ سنگھ گِل عرف جیسی گِل کے ساتھ پہلی بھارتی فلم سائن کرلی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی دلکش اداؤں کے سبب پہچانی جانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی متعدد مقبول ترین ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں 'عشق تماشہ'، 'گل و گلزار' اور 'روپوش' شامل ہیں۔
کنزہ ہاشمی اور جیسی گل نے اس خوشخبری کے حوالے سے ایک پوسٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں انکی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر شیئر دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹر میں فلم کے اداکاروں کے نام کے علاوہ فلم کا نام ’حال کی اے؟‘ لکھا ہوا ہے۔ مذکورہ فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔
پوسٹر پر فلم کی ریلیز کی تاریخ 25 نومبر 2023 درج ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں پاکستانی پنجابی کامیڈین ہنی البیلا، نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔
فلم کی کہانی کی حوالے سے تاحال کوئی تصدیق شدہ خبر سامنے نہیں آئی ہے تاہم یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلم میں کنزہ ہاشمی پاکستانی لڑکی کا کردار ہی نبھاتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ اگست 2023 میں کنزہ ہاشمی کی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ میزک ویڈیو ’میرے ہوجاؤ‘ جاری کی گئی تھی جس کا گانا پاکستانی معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 24 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی