خواتین

آنکھوں کے نیچے جھریوں کی مختلف اقسام کی وجوہات کیا؟

جھریاں کیسے بنتی ہیں؟

Web Desk

آنکھوں کے نیچے جھریوں کی مختلف اقسام کی وجوہات کیا؟

جھریاں کیسے بنتی ہیں؟

آنکھوں کے نیچے جھریوں کی مختلف اقسام کی وجوہات کیا؟

جھریاں کیسے بنتی ہیں، آنکھوں کے نیچے جھریوں کی مختلف اقسام کی وجوہات کیا ہیں؟

جلد کو نم رکھنے والی موئسچرائزنگ مصنوعات آنکھوں کے گرد باریک لکیروں کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ لوگوں کی آنکھوں کے نیچے ایک یا زیادہ قسم کی جھریاں ہوسکتی ہیں، جن میں سے ہر ایک مختلف وجہ سے ہوتی ہے۔ جھریوں کی اقسام کچھ اس طرح سے ہوسکتی ہیں۔

 وقت گزرنے کے ساتھ، جلد کے نیچے پٹھوں کا بار بار سکڑنا متحرک جھریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ متحرک جھریاں اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب جسم کے اعضاء زیادہ کام کر رہے ہوتے ہیں۔ 

مثال کے طور پر، جب کوئی ہنستا یا مسکراتا ہے، یا چیختا چلّاتا ہے۔ متحرک جھریاں عام طور پر بھنویں اور پیشانی کے درمیان بنتی ہیں۔

کوے کے پاؤں جیسی شکل میں، جو آنکھوں کے باہر کونوں کے قریب جھریاں ہیں، یہ بھی متحرک جھریوں کی ایک مثال ہیں۔

جلد کو پہنچنے والے نقصان سے ٹھوس جھریاں پڑ جاتی ہیں، جو پُرسکون چہرے کے پٹھوں پر بھی نظر آتی ہیں۔ وقت کے ساتھ، متحرک جھریاں ٹھوس جھریاں بن سکتی ہیں

۔ سورج کی تپش، تمباکو نوشی اور ناقص غذائیں، یہ سب ٹھوس جھریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین