کھیل

آؤٹ کروانے پر جڈیجا نے سرفراز خان سے معافی مانگ لی

Web Desk

آؤٹ کروانے پر جڈیجا نے سرفراز خان سے معافی مانگ لی

آؤٹ کروانے پر جڈیجا نے سرفراز خان سے معافی مانگ لی

اسٹار بھارتی بلے باز رویندر جڈیجا نے ابھرتے ہوئے بلے باز سرفراز خان سے معافی مانگ لی۔

بھارت و انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے اور اس کے تیسرے ٹیسٹ میچ  میں ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان نے انگلینڈ کے باؤلرز کی درگت بنا ڈالی اور جارہانہ انداز میں کھیلتے ہوئے انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی اور پھر رن آؤٹ ہو گئے۔

سرفراز خان کیساتھ رویندر جڈیجا بیٹنگ کر رہے تھے جنہوں شارٹ مارنے کے بعد پچ کی دوسری طرف موجود سرفراز کو بھاگنے کو کہا مگر فوراََ ہی اپنا ارادہ تبدیل کر دیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی سرفراز اپنی کریز سے نکل چکے تھے جس کی وجہ سے یہ رن آؤٹ ہو گئے۔

سرفراز کا پہلے ہی میچ میں سنچری کا خواب ٹوٹا تو وہ مایوسی کیساتھ پویلین کی جانب روانہ ہو گئے اور اسی وقت کپتان روہت شرما بھی ڈریسنگ روم میں غصہ کرتے ہوئے دکھائی دیے،۔

البتہ اب رویندر جڈیجا کا بھی اس حوالے سے پیغام سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ'بالکل یہ میری ہی غلط کال تھی رن بھاگنے کیلئے، اور سرفراز تم ویسے آج بہت اچھا کھیلے'۔

واضح رہے کہ 26 سالہ سرفراز خان ایک لمبے عرصے کے بعد بھارت کی قومی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ اور جب انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی گئی تو گراؤنڈ میں بیٹھے ان کے والد اور اہلیہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے تھے۔