انفوٹینمنٹ
انور مقصود کے روزمرہ کے معمولات اور مصروفیات کیا ہیں؟
مصوری میں بھی اعلیٰ مقام حاصل کیا
انور مقصود کے روزمرہ کے معمولات اور مصروفیات کیا ہیں؟
مصوری میں بھی اعلیٰ مقام حاصل کیا
7؍ستمبر1935 ءکو ریاست حیدرآباد میں پیدا ہونے والے انورمقصود حمیدی المعروف انورمقصود کا نام آج بھی کامیاب ترین شستہ اور بہترین مزاح لکھنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز بطور نوجوان مصور کیا اور 1958ء میں ان کی پہلی تصویری نمائش منعقد ہوئی تھی۔ مصوری میں بھی اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔
ان کا پہلا شوق ہی مصوری ہے اور آج بھی روزانہ باقاعدگی سے پینٹنگ کرتے ہیں۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ڈراما نگاری یا شاعری سے نہیں بلکہ اداکاری سے کیا تھا، لیکن پھر چند ہی برسوں بعد وہ اداکاری کم کرکے ڈراما نگاری، میزبانی اور گیت نگاری کی طرف آئے اور تقریباً چھ دہائیوں سے وہ اپنی تحریروں اور مزاح سے لوگوں کو محظوظ کررہے ہیں۔
مزاحیہ ڈراما نگاری ہو یا سنجیدہ تحریریں، سب اپنی مثال آپ ہیں لیکن 1967ء میں جب انور مقصود نے پی ٹی وی کے لیے اپنا پہلا ڈراما ’’مہمان‘‘ لکھا تو ٹیلی ویژن ناظرین کو یہ اندازہ ہرگز نہ ہوگا کہ آج کا یہ نوجوان مصور مستقبل میں ڈراما نگاری میں پاکستان کا کتنا بڑا اثاثہ ثابت ہوگا۔
اپنے روزمرہ کے معمولات اور مصروفیات کے حوالے سے وہ بتاتے ہیں کہ میں صبح چھ بجے بیدار ہوجاتا ہوں۔ ایک کپ چائے پیتا ہوں، تقریباً ایک گھنٹے تک کلاسیکی موسیقی سنتا ہوں، راگ اور ٹھمری خاص طور پر۔ پھر لان میں اخبار گرنے کی آواز آتی ہے تو اٹھ کر گیٹ تک جاتا ہوں اور اخبار اٹھا کر پڑھنا شروع کردیتا ہوں، لان سے مین گیٹ تک میری صبح کی واک ہوجاتی ہے، حالانکہ میری اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت ہے کہ میں روزانہ صبح اٹھ کر واک کروں، لیکن سچی بات ہے مجھ سے واک ہوتی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب گھر میں سورج کی روشنی دریچوں سے داخل ہوتی ہے تو برش اٹھا کر مصوری شروع کردیتا ہوں، جب شام ڈھلتی ہے تو میں اپنی لائبریری میں چلا جاتا ہوں اور مطالعے میں مشغول ہوجاتا ہوں۔ رات کا کھانا پکا کر اور اپنی فیملی کے ساتھ کھا کر لطف اندوز ہوتا ہوں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



