خواتین

ایواکاڈو کا ہیئر ماسک

Web Desk

ایواکاڈو کا ہیئر ماسک

ایواکاڈو کا ہیئر ماسک

یہ ہیئر ماسک ان خواتین کیلئے بہت اچھا ہے، جن کے بال پتلے یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ایواکاڈو اور انڈے کی زردی کے پیک میں موجود وٹامن ای، ڈی، ای اور بی 6، بالوں کی جڑ سے حفاظت کرنے اور انہیں گھنا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

 اس میں آپ لیونڈر آئل بھی شامل کرسکتی ہیں، جو سر کی جِلد یعنی اسکلپ کو قدرتی طور پر صحت مند رکھتے ہوئے خشکی اور خارش سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔

 اس کی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے۔ اس ماسک کو استعمال کرنے کے بعد بالوں کو گرم پانی سے دھونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ زردی کے چھوٹے چھوٹے ذرات نکل جائیں۔

اجزاء و ترکیب:

نصف ایواکاڈو (پکا ہوا)، ایک انڈے کی زردی اور لیونڈر آئل ( آپشنل) ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں اس وقت تک بلینڈ کریں، جب تک سب مکمل طور پر مل نہ جائیں۔ پھر اسے بالوں پر لگا کر20منٹ تک انتظار کریں۔ اس کے بعد بالوں کو شیمپو اور کنڈیشنر سے دھولیں۔ بالوں کو تولیے سے خشک کرنے کے بجائے قدرتی ہوا میں سُوکھنے دیں۔ اس ہیئر ماسک کے استعمال کے بعد آپ اپنے بالوں کو نرم، ملائم اور لہراتا ہوا پائیں گی۔

تازہ ترین