ماورا حسین ہر روز عروہ کے گھر کیوں جانے لگیں؟
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بہن و اداکارہ عروہ حسین کے گھر روز جانے کا انکشاف کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی بتادی۔
ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں کار ڈرائیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ایک ویڈیو مختلف مختصر ویڈیو کلپس کو ملا کر بنائی گئی ہے جس میں وہ پاکستانی میوزک بینڈ 'اور' کے گانے 'شکایت' پر لپ سنک کر رہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں ماورا حسین نے لکھا کہ ' اپنی بہن کے گھر روز جانا اب میرے معمول کا حصہ بن چکا ہے'۔
اس کیپشن کے ساتھ ماورا نے ایک چھوٹے بچے کا ایموجی بھی بنایا جو عروہ حسین کے گھر جانے کی وجہ پر سے پردہ ہٹا رہا تھا کہ ماورا بہن کے گھر بھانجی جہاں آرا سے ملنے جارہی ہیں۔
ماورا حسین کو اس ویڈیو میں گلابی، زرد اور سفید رنگ کے تین مختلف ملبوسات پہنے دیکھاجاسکتا ہے اور بھانجی جہاں آرا سے ملاقات کی خوشی ان کی تمام ویڈیو کلپس میں دیکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری 2024 کو فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی ننھی پری کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔
عروہ بیٹی کی پیدائش سے قبل ہی امریکا میں مقیم فرحان سعید کی فیملی کے ساتھ رہنے چلی گئی تھیں اور بیٹی جہاں آرا کے ایک مہینے کا ہوجانے پر واپس پاکستان آگئیں۔
-
وائرل اسٹوریز 30 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار