ٹیکنالوجی

پاکستان بھر میں 'ایکس‘ کی سروس ڈاؤن

گزشتہ روز سے متاثر ہ سروس تاحال بحال نہ ہوسکی

Web Desk

پاکستان بھر میں 'ایکس‘ کی سروس ڈاؤن

گزشتہ روز سے متاثر ہ سروس تاحال بحال نہ ہوسکی

پاکستان بھر میں ایکس‘ کی سروس ڈاؤن

پاکستان میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ 'ایکس' کی سروس کو گزشتہ رات سے مبینہ طور پر بندش کا سامنا ہے۔

تمام صارفین کی جانب سے ایکس پر نئی پوسٹ نہ دکھنے سے متعلق شکایات دیکھنے میں آرہی ہیں۔

ریئل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس 'ڈاؤن دیٹیکٹر ڈاٹ پی کے' کے مطابق گزشتہ رات تقریبا 9 بجے کے قریب ملک بھر میں ایکس کی بندش کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوئیں۔

بعد ازاں سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ ، نیٹ بلاکس نے بھی لائیو میٹرکس کے زریعے پاکستان میں قومی سطح پر ایکس کی بندش کی تصدیق کردی۔

پاکستان بھر میں ایکس‘ کی سروس ڈاؤن

واضح رہے کہ پاکستانی عوام کو گزشتہ چند ماہ سے بلخصوص عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے باعث انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

تازہ ترین