فیشن

’پوچر‘ کے پریمیئر پر عالیہ بھٹ کی سیاہ ساڑھی کے چرچے

Web Desk

’پوچر‘ کے پریمیئر پر عالیہ بھٹ کی سیاہ ساڑھی کے چرچے

’پوچر‘ کے پریمیئر پر عالیہ بھٹ کی سیاہ ساڑھی کے چرچے

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ویب سیریز ’ پوچر‘ کی لندن میں منعقدہ اسکریننگ میں سیاہ ساڑھی پہن کر سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

عالیہ بھٹ اپنی بہترین اداکاری، حسن اور  فیشن سینس کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں کسی کو انکی اداکاری سب سے منفرد لگتی ہے تو کسی کو انکے ملبوسات بھاتے ہیں۔

اداکارہ فلموں میں بہترین لُکس لینے کے علاوہ تقریبات میں بھی اپنے لُک کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

لندن میں ’پوچر‘ کی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اس ویب سیریز کی ایگزیکٹو پروڈیوسر عالیہ بھٹ نے اپنی والدہ سونی رازدن اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ شرکت کی۔

اس تقریب کے لیے اپنائے گئے لُک کی تصاویر عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیں اور اپنے مداحوں سے تعریف حاصل کی۔

اس تقریب میں عالیہ بھٹ نے ویلوٹ کی سیاہ ساڑھی پہنی جسکے بارڈر پر سنہرا کام بنا ہوا ہے۔ْ

اس دلکش ساڑھی کے ساتھ عالیہ بھٹ نے میچنگ سلیولیس بلاؤس پہنا جبکہ لُک کو مزید دلکش بنانے کیلئے پرل کا ہار اور بندے پہنے اور زلفوں کو جوڑے میں باندھا۔