انفوٹینمنٹ

جنت مرزا کیساتھ ڈانس، عمر بٹ کی کین ڈول پر تنقید

Web Desk

جنت مرزا کیساتھ ڈانس، عمر بٹ کی کین ڈول پر تنقید

جنت مرزا کیساتھ ڈانس، عمر بٹ کی کین ڈول پر تنقید

یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ نے سابقہ منگیتر جنت مرزا کے قریبی دوست عدنان ظفر عرف کین ڈول کیساتھ ڈانس پر نامناسب الفاظ میں تنقید کر کے ناقدین کو بولنے کا موقع دے دیا۔

جنت مرزا اورعمربٹ دونوں ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے، دونوں نے اسی پلیٹ فارم سے کافی شہرت حاصل کی اور بعد ازاں ایک پُروقار تقریب میں دوستی کے رشتے کو منگیتر کے رشتے میں تبدیل کیا۔

دونوں کی محبت ویڈیوز کے ذریعے سب پر عیاں تھی، تقریبات میں بھی دونوں ساتھ ہی دکھتے تھے لیکن پھر اچانک ہی جوڑے نے اپنی راہیں جدا کر کے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

جنت مرزا کیساتھ ڈانس، عمر بٹ کی کین ڈول پر تنقید

حال ہی میں جنت مرزا کی بہن سحر مرزا طلحہ نامی شخص سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

شادی کی تقریبات میں جنت مرزا اور انکے  قریبی دوست  عدنان ظفر عرف کین ڈول بھی پیش پیش رہے ، مہندی ہو ، مایوں ہو یا کوئی اور تقریب جنت مرزا کے ہمراہ وہ ہی ساتھ ساتھ دکھے اور دونوں ایک ساتھ ڈانس کرتے بھی دکھائی دیے۔

اب جنت مرزا کے سابق منگیتر عمر بٹ کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جسے مبینہ طور پر کین ڈول سے جوڑا جارہا ہے۔

عمر بٹ نے ناگوار انداز میں بس اتنا کہا کہ جس نے مجھے ستایا اس نے کین ڈول جیسے لوگوں کو ہی نچایا۔

اس ویڈیو کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین عمر بٹ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور ماضی یاد کروارہے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے وہ آپ کے ساتھ تھیں، وقار قائم رکھیں اور ایسے الفاظ سے گریز کریں۔

جنت مرزا کیساتھ ڈانس، عمر بٹ کی کین ڈول پر تنقید
جنت مرزا کیساتھ ڈانس، عمر بٹ کی کین ڈول پر تنقید
جنت مرزا کیساتھ ڈانس، عمر بٹ کی کین ڈول پر تنقید
جنت مرزا کیساتھ ڈانس، عمر بٹ کی کین ڈول پر تنقید

تازہ ترین