صحت

شریفہ کھانے کے یہ فوائد جان لیں

Web Desk

شریفہ کھانے کے یہ فوائد جان لیں

شریفہ کھانے کے  یہ فوائد جان لیں

موسم سرما میں قدرت ہمیں جو مختلف پھل کھانے کا موقع فراہم کرتی ہے ان میں شریفہ بھی شامل ہے۔ اس پھل کے بے شمار فوائد ہیں۔ جن میں سے چند  یہاں جانیے۔

٭شریفہ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء جسم میں ضرررَساں فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرتے ہیں جس سے وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد مؤخر ہو جاتی ہے اور جلد صحت مند رہتی ہے۔ اس پھل میں وٹامن سی کی وافر مقدار کولاجن کی پیداوار میں معاونت کرتی ہے جس کے باعث بال گھنے اور چمکدار ہوتے ہیں ۔


٭اگر باقاعدگی سے شریفہ کھایا جائے تو دل بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی قابل ذکر مقدار بلڈپریشر کو معتدل رکھتی ہے اور دل کے مسائل کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

٭شریفہ میں غذائی ریشے بھی بہت ہوتے ہیں جس سے قبض نہیں ہوتا، اجابت معمول کے مطابق ہوتی ہے اور معدے اور آنتیں عوارض سے محفوظ رہتی ہی۔

ں ٭اگر آپ کو میٹھی چیزیں مرغوب ہیں تو آپ غیر صحت بخش مٹھائیوں کی جگہ شریفہ کھا کر اپنا یہ شوق پورا کر سکتے ہیں۔ اس میں نہ صرف مٹھاس ہوتی ہے بلکہ اس کا گودا ’’قدرتی بالائی‘‘ سے لبریز بھی ہوتا ہے ۔

٭وٹامن سی کے علاوہ شریفہ میں دیگر اینٹی آکسیڈنٹ اجزا اور وٹامنز بھی ہوتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کو توانا رکھتے ہیں اور جسم انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوتا ہے۔

٭شریفہ کیلشیم اور میگنیشیم کے حصول کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ یہ دونوں معدنیات ہڈّیوں کی مضبوطی کے لئے لازم سمجھی جاتی ہیں۔ اس پھل کو اپنی خوراک میں شامل کرکے آپ ہڈّیوں کے بُھربھرے پن کی بیماری ’’اوسٹیو پوروسس‘‘ اور فریکچرز سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

٭شریفہ ایک خوش ذائقہ اور خوشبودار پھل ہے جسے کھا کر آپ کا موڈ خوشگوار ہو سکتا ہے اور ذہنی دبائو میں کمی آ سکتی ہے۔ پریشان کن موسم میں جن لوگوں کے موڈ میں اُتار چڑھائو آتا رہتا ہے، اُن کے لئے یہ پھل مفید ہے ۔

٭شریفہ کو روایتی طور پر سانس کے مسائل حل کرنے میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ لہٰذا دَمہ کی تکلیف اور کھانسی میں اس سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ اس پھل میں موجود دافع سوزش خصوصیات سے سانس لینے میں مشکلات پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ سوزش دُور کرنے والی خوبی کی بناء پر جوڑوں میں درد (آرتھرائٹس) کے مریض بھی شریفہ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

 ٭شریفہ میں چونکہ Acetogenin اور Alkaloids جیسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو کینسر کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مرکبات سرطانی خلیات کی افزائش روک دیتے ہیں۔ اس طرح شریفہ کھانے والے کو کینسر سے بھی تحفظ مل سکتا ہے۔

 ٭شریفہ میں شامل غذائیت بخش اجزا میں فولیٹ بھی شامل ہے جس کی حاملہ خواتین کو بہت ضرورت ہوتی ہے۔ شکم مادر میں بچّے کی نشوونما اور پیدائشی نقائص سے تحفظ کے لئے ماں بننے والی خواتین کو شریفہ کھانے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

 ٭شریفہ میں موجود غذائی ریشے خون میں شکر کی سطح کو بھی اعتدال میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ذیابیطس کے مریض بھی اعتدال میں یہ پھل کھا سکتے ہیں۔

تازہ ترین