دیپیکا پڈوکون کی بریڈلی کوپر اور سیلین مرفی سے ملاقات؟
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

بالی وڈ سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کی بافتا ایوارڈز 2024 پر ہالی وڈ اسٹارز بریڈلی کوپر اور سیلین مرفی کے ساتھ ایک وائرل تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
دیپیکا پڈوکون نے 18 فروری کو لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں ہونے والےبرٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز میں ایک پریزنٹر کی حیثیت سے شرکت کی۔
ایونٹ سے سامنے آنے والی ایک تصویر نے نہ صرف سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے بلکہ یہ تیزی سے وائرل بھی ہورہی ہے۔
اس تصویر میں دیپیکا کو ہالی وڈ فلم 'اوپن ہائیمر' کے اسٹار سیلین مرفی اور فلم 'ماسٹرو' کے اداکار بریڈلی کوپر کے ساتھ دلکش پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ تصویر ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر لی گئی تھی جسے ایکس پر ایک مداح کی جانب سے شیئر کیا گیا تاہم اس تصویر کی سچائی اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔
خیال رہے کہ بافٹا 2024 میں دپیکا نے شاندار انداز میں بہترین فلم کی نامزدگی کو پیش کرتے ہوئے ہدایت کار جوناتھن گلیزر کو انگریزی میں پولش تاریخی ڈرامے 'دی زون آف انٹرسٹ' کے لیے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا