فیشن

عائزہ خان کے نئے فیشن فوٹوشوٹ کے چرچے

Web Desk

عائزہ خان کے نئے فیشن فوٹوشوٹ کے چرچے

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا کلاتھنگ برانڈ ’سیرا‘ کے لیے کروایا گیا تیسرا فوٹوشوٹ بھی فیشن کے متوالوں کو بھاگیا۔

عائزہ خان ان دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فواد خان کی اہلیہ و فیشن ڈیزائنر صدف فواد خان کے کلاتھنگ برانڈ ’سیرا‘ کی نئی کلیکشن 'سیرا لگژری' کیلئے کروائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کر رہی ہیں۔

عائزہ خان کی جانب سے جاری کیے گئے نئے پوسٹس میں انہیں دلکش سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر آسمانی، نیلے اور نارنجی دھاگے کا حسین کام بنا ہوا ہے۔

عائزہ خان کے اس جوڑے کے ساتھ لیا گیا دوپٹہ بھی بے حد خوبصورت ہے جو ان کی دلکشی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے لُک کو سادہ رکھتے ہوئے فلیٹ سینڈل پہن رکھی ہے جبکہ ہیئر اسٹائل میں بھی سادگی اپناتے ہوئے بیچ کی مانگ پر جوڑا بنا رکھا۔

سیرا کیلئے کروائے گئے دیگر دو فوٹوشوٹ کی طرح اس مرتبہ بھی عائزہ خان کو ساحلِ سمندر پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ لہروں کا پرسکون شور بھی ویڈیو کاحصہ ہے۔

تازہ ترین