فیشن

حرا مانی کا ماڈرن لُک تنقید کی زد میں

Web Desk

حرا مانی کا ماڈرن لُک تنقید کی زد میں

حرا مانی کا ماڈرن لُک تنقید کی زد میں

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے بالی وڈ گانوں پر رقص کی ویڈیو کے بعد اپنے ماڈرن لُک کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

ڈراما ' دو بول' ، ' میرے پاس تم ہو' اور 'یقین کا سفر' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج حسیناؤں میں ہوتا ہے۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے روایتی دیسی لُک کے بجائے مغربی طرز کے لباس میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو میں حرا مانی کو فیشن ڈیزائنر احسن طارق کا تیار کردہ سیاہ پینٹ سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس پر سلور ستارے ٹکے ہوئے ہیں۔

حرا مانی نے اپنے لُک کو دلکش بناتے ہوئے اپنی زلفوں کو کرل کر رکھا ہے جبکہ کانوں میں لمبے لٹکنے والے سلور بندے پہنی ہوئی ہیں۔

لُک کو چار چاند لگاتے ہوئے حرا مانی نے اس دلکشن پینٹ سوٹ کے ساتھ سلور ہائی ہیلز بھی پہنیں اور اپنی پُراعتماد شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

اگرچہ حرا مانی کو اپنا یہ لُک خود بے حد اچھا لگا لیکن سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے کچھ اور ہی بتا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ لگتا ہے کہ ڈراموں میں کام نہیں مل رہا اسی لیے ایسے دورے وقتاً فوقتاً پڑ رہے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ اس برانڈ کے ڈاؤن فال کی وجہ حرا مانی ہی بننے والی ہے‘۔

تازہ ترین