ہالی ووڈ

بافٹا 2024، ہالی وڈ فلم 'اوپن ہائیمر' چھا گئی

7 ایوارڈ ز اپنے نام کرلیے

Web Desk

بافٹا 2024، ہالی وڈ فلم 'اوپن ہائیمر' چھا گئی

7 ایوارڈ ز اپنے نام کرلیے

بافٹا 2024، ہالی وڈ فلم  اوپن ہائیمر چھا گئی

ہالی وڈ کی فلم 'اوپن ہائیمر' نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد اب بافٹا فلم ایوارڈز 2024 میں بھی 7 ایوارڈز لے اڑی۔

فلم نے 18 فروری کو لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں ہونے والے ‘برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز ‘ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے اعلیٰ اعزازات حاصل کیے۔ 

ہدایت کار نولان کی بنائی گئی اس فلم نے نہ صرف اپنی سنیما کی ماہرانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پہچان حاصل کی بلکہ معروف اداکاروں اور تکنیکی خوبیوں کے باعث بھی داد وصول کیں۔

اس فلم نے ایڈیٹنگ ، سینماٹوگرافی اور اصل سکور میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

فلم میں  امریکی نظریاتی طبیعیات دان کے طور پر نظر آنے والے سیلین مرفی نے بہترین اداکار  جبکہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے معاون اداکار کی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا۔ 

ایوارڈز میں ایما سٹون نے بہترین اداکارہ اور دیوائن جائے رندولو نے معاون اداکار ہ کا ایوارڈ حاصل کیا  جبکہ فلم کو بہترین ایڈیٹنگ کے ایوارڈ  سے بھی نوازا گیا۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹوفر نولان نے فلم کی کامیابی کے پیچھے مشترکہ کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی کاسٹ اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین