وہ جانور جو صرف سعودی عرب میں پائے جاتے ہیں

آپ نے بہت سارے جانور دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی ایسے جانوروں کے بارے میں سنا ہے جو صرف اور صرف سعودی عرب میں پائے جاتے ہیں، یقین سے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ یہ تمام جانور سعودی عرب کے علاوہ دنیا کے کسی بھی کونے میں نظر نہیں آتے تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسے نایاب جانور ہیں جو صرف سعودی عرب میں پائے جاتے ہیں۔
بڑا عربی ہرن:

خوبصورت جانوروں کی بات ہو تو ہرن کا تذکرہ ضرور ہوتا ہے، خوبصورتی کی علامت کے طور پر مشہور ہرن دنیا کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے لیکن ہرن کی ایک خاص نسل بھی ہے جو محض سعودی عرب میں پائی جاتی ہے۔
لمبے سیدھے سینگ والا سفید خوبصورت ہرن شاید کبھی جنگل میں بھی رہتا ہوگا لیکن یہ صرف سعودی عرب کے صحراؤں میں پایا جاتا ہے، اس لیے اب سے نایاب ہرن کو صحرائی ہرن کہا جاتا ہے جسے بہت عرصے کے بعد کامیابی کے ساتھ دنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا ہے۔
عربی تیندوا:

تیندوے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پائے جاتے ہیں لیکن تیندوؤں کی نایاب نسلیں دنیا سے معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ان میں عربی تیندوا بھی شامل ہے جو شدید خطرات سے دوچار ہے، اب اس نایاب نسل کے تیندوے صرف سعودی عرب کے جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں۔
ریت کا عربی ہرن : Arabian Sand Gazelle

صحرا میں رہنے والے عربی ہرن کو ریت کا ہرن کہا جاتا ہے جو خود کو ریتیلے ماحول میں ڈھال دیتا ہے، دنیا میں اب یہ صرف سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔
ریت کی بلی:

مخصوص کانوں والی چھوٹی صحرائی بلی جس کا چہرا عام بلیوں سے کافی بڑا ہوتا ہے، اس بلی نے بھی سعودی عرب کے ریتیلے ماحول کو اپنایا ہوا ہے۔
سرخ عربی لومڑی:

لومڑی کا شمار سب سے چالاک جانوروں میں ہوتا ہے، لومڑی کی ایک سرخ نسل بھی ہے باقی دنیا میں تو کہیں نظر نہیں آتی لیکن سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ضرور دیکھی جاتی ہے۔
بڑا الو:

اُلو کو مغربی معاشرے میں دانش کی علامت اور ہمارے معاشرے میں اسے نحوست کا استعارہ سمجھا جاتا ہے، لیکن یہاں الو کی خصوصیات یا خامیان بیان نہیں کی جا رہیں، ہم آپ کو الو کی ایک خاص نسل کے بارے میں بتا رہے ہیں جو صرف سعودی عرب کے چٹانی صحرائی علاقوں اور وادیوں میں پایا جاتا ہے یہ الو جسمانی طور پر باقی نسلوں سے بڑا ہوتا ہے اس لیے اسے Pharaoh Eagle –owl یعنی فرعون عقاب اُلو کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کانٹے دار دم والی عربی چھپکلی:

آپ نے اپنے گھروں میں بہت ساری چھپکلیاں دیکھی ہوں گی لیکن چھپلکیوں کی ایک خاص نسل بھی ہے جو شاید بہت سے لوگوں نے کبھی نہ دیکھی ہو، کیونکہ یہ نایاب نسل کی چھپلی صرف سعودی عرب میں پائی جاتی ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ کانٹے دار دم والی یہ صحرائی چھپکلی سبزی خور ہے۔
عربی تیتر:

صحرائی تیتر سعودی عرب کے چٹانی علاقوں میں میں پایا جاتا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں