ویرات اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش
بیٹے کا نام کیا رکھا؟
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور فلم اسٹار انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے والدین بننے کا اعلان کیا، ویرات کوہلی نجی مصروفیات کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوئے تھے۔
ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی، وامیکا کے چھوٹا بھائی ’اکائے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔
ویرات کوہلی نے یہ بھی کہا کہ اس خوبصورت وقت میں آپکی نیک خواہشات کی امید کرتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے چاہنے والوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی۔
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کئی سال تک ڈیٹنگ کے بعد 11 دسمبر 2017 کو شادی کے بندھن میں بندھے۔
شادی کی تقریب اٹلی کے شہر ٹسکنی میں 800 سال پرانے بورگو فنوچیٹو نامی ولا میں منعقد کی گئی جہاں جوڑے کے اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ انوشکا اور ویرات کی پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش 2021 میں ہوئی۔
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 56 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟