شہزادہ ولیم کا حماس اسرائیل جنگ بند کرنے کا مطالبہ
پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم نے حماس اسرائیل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا، لندن میں ریڈ کراس کے دورے کے موقع پر ایک غیر معمولی بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اور جنگ جلد ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ تک انسانی امداد پہنچانے اور یرغمالیوں کو رہا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم کو مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے ریڈ کراس کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
شہزادہ ولیم کا غزہ میں ریڈ کراس کے امدادی کارکنوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو کیا اور اس آفت کے دوران فراہم کی جانے والی ذہنی اور سماجی صحت کی مدد کے بارے میں بتایا۔
شہزادہ ولیم رواں ماہ ایک سینی گاگ کے دورے کے دوران نوجوانوں سے بھی ملیں گے۔ اس موقع پر ان کی توجہ یہود مخالف سرگرمیوں کی طرف مبذول کرائی جائے گی۔
شہزادہ ولیم کے والد کنگ چارلس مذاہب کے درمیان پل کے طور پر کام کرنے اور مذہبی عدم برداشت سے نمٹنے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن کینسر کی تشخیص کی وجہ سے وہ عوامی اجتماعات میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی