خانہ کعبہ میں گیم کھیلنے والے حاجی کو تنقید کا سامنا
مکہ مکرمہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے ، تمام مسلمان کعبہ کا بہت احترام کرتے ہیں، وہ اپنے حج اور عمرہ کے سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ عبادت میں مشغول ہوتے ہیں۔
اب ایسی مثالیں سامنے آرہی ہیں جس میں لوگ گیم کھیل کر، غیر ضروری تصویریں لے کر اور ویڈیو گرافی کر کے ان مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں ایک شخص کو احرام پہنے موبائل پر گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص مطاف بیٹھا اپنے موبائل پر ویڈیو گیم کھیلنے میں مصروف ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے حاجی کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کے لیے انتظار کر رہے ہیں اور جو لوگ اکثر اس کی زیارت کر رہے ہیں وہ اسے معمولی سمجھ رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو صرف سجدے ہی کرتا۔‘
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام