اسکینڈلز

شاہد کپور کی کرینہ کیساتھ تصویر نہ بنوانے پر وضاحت

کرینہ کپور نے نظر انداز کیوں کیا؟ شاہد کپور نے وجہ بتادی

Web Desk

شاہد کپور کی کرینہ کیساتھ تصویر نہ بنوانے پر وضاحت

کرینہ کپور نے نظر انداز کیوں کیا؟ شاہد کپور نے وجہ بتادی

شاہد کپور کی کرینہ کیساتھ تصویر نہ بنوانے پر وضاحت

ہردلعزیز اداکار شاہد کپور  کا بھارتی ایوارڈز کی تقریب میں سابقہ گرل فرینڈ کرینہ کپور سے نظر انداز ہونے کے بعد ایک ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ پر دیا گیا انٹرویو وائرل ہوگیا۔

20 فروری کو بالی وڈ ستاروں نے اپنی شرکت سے داداصاحب پھالکی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2024 میں رونق لگائی اور اپنے دلکش لُکس سے سب نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

ستاروں سے سجی اس رات کی  متعدد ویڈیوز پاپارازی کی جانب سے شیئر کی گئیں جن میں ایک ایسا لمحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے جو بالی وڈ متوالوں کو ماضی میں جھانکنے پر مجبور کرگیا۔

دراصل ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر شاہد کپور ہاتھ میں ایوارڈ تھامے کرشنا ڈی کے اور راج نیدیمورو سے مصروفِ گفتگو تھے کہ وہاں کرینہ کپور کی آمد ہوتی ہے اور شاہد کپور بات کرتے کرتے کرینہ کو دیکھنے لگتے ہیں لیکن کرینہ ان کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

اس مختصر سے لمحے کو خود میں قید کی ہوئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی تہلکہ مچادیا اور اس جوڑی کے بعض مداح افسوس کرتے نظر آئے اور متعدد گیت اور ادتیا کی بے مثال جوڑی کو یاد کرتے دکھے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوتی دکھی جس میں شاہد کپور کو کرینہ کیساتھ تصویر نہ بنوانے پر بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو فلم 'اڑتا پنجاب' کی ریلیز کے وقت کی ہے جب دونوں اسٹارز ایک ساتھ فلم کی پرموشن کر رہے تھے لیکن ایک ساتھ تصویر بنوانے سے گریز کیا تھا۔

اس حوالے سے میڈیا نے سوال کیا تو شاہد کپور نے کہا تھا کہ ' آپ کو کیا عجیب یا اکورڈ دکھ گیا ہم دونوں کے درمیان؟ کیا ہم دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر عجیب و غریب منہ بنائے؟ نہیں ناں'۔

انہوں نے کہا کہ ' ہم وہاں ایک فلم کی پروموشن کیلئے گئے تھے اور ہم یہ نہیں چاہتے تھے کہ ہماری ایک ساتھ تصویر اس خاص مقصد کو ختم کردے کیونکہ ہم بھی جانتے ہیں کہ اس تصویروں کو بعد میں کس طرح پیش کیا جاتا ہے'۔

ماضی میں دیا گیا یہ انٹرویو 20 فروری کو کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان پیش آنے والے عجیب لمحے کے سبب زیرِ گردش ہے جس میں اداکارہ نے شاہد کپور سے ملنے کے بجائے انہیں نظر انداز کرنے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ  کرینہ کپور اور شاہد کپور 5 سال محبت کے رشتے میں جڑے رہے، انکی محبت کا آغاز انکی ایک ساتھ 2004 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’فدا‘ سے ہوا اور متعدد سپر ہٹ فلمز میں کام کرنے کے بعد سال 2007 میں یہ جوڑی 'جب وی میٹ' کے بعد علیحدگی اختیار کرگئی۔

تازہ ترین