سحر مرزا نے بغیر دولہا شادی کرنے کی وجہ بتادی
پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے شادی کی تقریبات میں دولہے کی غیر موجودگی کے حوالے سے وضاحت دے دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جنت مرزا کی بہن سحر مرزا کی شادی کی تقریبات جاری رہیں، جن میں مایوں، قوالی نائٹ، مہندی، بالی وڈ نائٹ اور ایسی ہی دیگر تقریبات شامل تھیں۔
ان تقریبات میں جنت مرزا، علشبہ مرزا اور سحر مرزا تینوں ہی خوب توجہ سمیٹ رہے تھے، کین ڈول کی جنت مرزا سے بڑھتی قربتیں بھی سب نے دیکھیں۔
اس شادی کی خاس بات یہ تھی کہ اس میں دولہے کی غیر موجودگی سب کو کھٹکتی رہی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ سحر مرزا طلحہ نامی نوجوان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوتے ہی بیرون ملک روانہ ہوجائیں گی۔
اب سحر مرزا نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت دی اور ساتھ ہی چاہنے والوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کا بھی کہا۔
سحر مرزا نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ’یہ پیغام اُن سب کے لیے ہے جو پوچھ رہے ہیں کہ دولہا کہاں ہے؟ یہ تقریبات صرف پیسے کا ضیاع تھیں وغیرہ وغیرہ، دولہا جہاں ہیں وہ بہت جَلد آئیں گے۔
سحر مرزا کا کہنا ہے کہ میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ تقریبات صرف میری طرف سے تھیں، لڑکے والوں کی طرف سے نہیں، نکاح ہوا ہے میرا، نکاح کے بعد مجھے رخصتی کرنی تھی، اپنے شوہر کے پاس جانا تھا، اپنے ہی گھر نہیں رہنا تھا۔
ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ جب میرے شوہر آئیں گے، تو ہم اس سے بھی بڑے پیمانے پر تقریبات کریں گے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ جو بھی ہوتا ہے اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہلتا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 30 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں