سحر مرزا کے نامعلوم دولہا کی شناخت ہوگئی
دولہا طلحہ کون؟ شادی میں کہاں غائب رہا؟
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی بہن و ٹک ٹاکر سحر مرزا کے دولہا کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئیں۔
ان دنوں جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنی بڑی بہن سحر مرزا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اور سحر کی ڈھولکی سے لیکر نکاح تک منعقد ہونے والی تمام تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنا رہی ہیں۔
سحر مرزا کی پہلے ڈھولکی اور پھر دعائے خیر کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد قوالی نائٹ اور مہندی کے بعد نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔
اگرچہ ان تمام تقریبات میں سحر مرزا کو اپنی بہنوں اور دیگر ٹک ٹاک اسٹارز کے ساتھ ہلّہ گلّہ کرتے دیکھا گیا لیکن سحر کے مداحوں کو یہ تجسس لاحق رہی کہ آخر سحر کی شادی ہو کس سے رہی ہے؟
جہاں دیگر تقریبات میں دولہا کا نہ ہونا معنی نہیں رکھتا تھا لیکن سحر کے نکاح میں بھی دولہا کی غیرموجودگی نے کئی سوالات کھڑے دیے۔
سحر کے نکاح کی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ان کے آن لائن نکاح کی بھی تھی جس میں وہ عروسی جوڑے میں ملبوس اسٹیج پر بیٹھی نظر آئیں جبکہ انکے سامنے رکھے لیپ ٹاپ کو وہاں ایک اسکرین سے کنیکٹ کیا گیا جس پر ویڈیو کال پر ایک لڑکا سیاہ شیروانی میں سجے سنورے کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے دیکھا گیا جو دراصل سحر کے دولہا تھا۔
مذکورہ ویڈیو میں سحر کے دولہا اشارے سے سحر کو سلام کرتے دکھے جس کے بعد انہوں نے سحر سے اشارہ کر کے ہی پوچھا کہ آپ نے کھانا کھالیا ہے۔
بعدازاں جنت مرزا نے ایک اسٹوری انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے دولہا کا نام طلحہ لکھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سحر کے نامعلوم دولہا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈھونڈ لیا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق طلحہ کا تعلق سحر کے ہی آبائی شہر فیصل آباد سے ہے اور اب وہ لندن میں رہائش پذیر ہیں۔
طلحہ نے روائل ہولووے یونیورسٹی آف لندن سے تعلیم حاصل کی ہے جبکہ وہ ایک انٹرپرینور ہیں۔
واضح رہے کہ سحر مرزا کے طلحہ سے نکاح ہونے سے قبل سال 2023 میں شہران خان نامی لڑکے سے بڑی دھوم دھام سے منگنی ہوئی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹوٹ گئی تھی اور اب سحر طلحہ سے نکاح کرچکی ہیں۔