حرا مانی کی دیسی ‘ادائیں‘ بھی چھا گئیں
مکیش کے کام والے دوپٹے میں حرا مانی کی ادائیں
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے معروف فیشن ڈیزائنر 'سحر سخیرا' کا تیار کررہ روایتی و ماڈرن فیشن کے امتزاج پر مبنی سرخ جوڑا پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
حرا مانی ان دنوں ٹی وی اسکرین سے دور دکھائی دے رہی ہیں اور اس وقت وہ کسی بھی ڈرامے میں کام کرتی نہیں دکھ رہیں لیکن اس دوران اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔
اداکارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بے حد متحرک ہیں اور وہ آئے دن کسی نہ کسی برانڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر یا ویڈیوز لازمی جاری کر رہی ہیں۔
حرا مانی متعدد فیشن ڈیزائنر کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب سحر سخیرا کے ملبوسات کی تشہیری مہم کا حصہ بنی ہیں جس کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں حسبِ معمول انسٹاگرام پر جاری کی ہیں۔
مذکورہ فوٹو شوٹ میں حرا مانی کو سرخ سلک کی لمبی قمیص اور ٹراؤزر پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس پر مکیش کے کام کا دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے۔
سحر سخیرا کا یہ شاہکار بے انتہا سادہ ہے اور جوڑے کی خوبصورتی اس کے حسین دوپٹے میں چھپی ہے جس کے بارڈر پر گوٹا پٹی اور کرن لگی ہوئی ہے۔
لُک کو جاذبِ نظر بناتے ہوئے حرا نے سائڈ جوڑا بنایا جبکہ زلفوں میں لباس سے میچنگ سرخ گلاب بھی لگایا۔ کانوں میں گولڈن بڑی بالیاں اور گلے میں کڑے نما ہار بھی پہنا۔
حرا مانی کا یہ لک سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ان کے مداح ان کے اس دیسی لک کی تعریف کرتے بھی دکھ رہے ہیں۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف