عائزہ خان کی نزاکت اور دلکشی کے چرچے

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے فیشن برانڈ 'سو کمال' کی سال 2024 کی فیسٹو کلیکشن کیلئے کروائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر جاری کر کے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔
بات حسن کی ہو یا اداکاری کی دونوں ہی میں عائزہ خان کو دیگر پاکستانی اداکاراؤں پر سبقت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر پراجیکٹ سپر ہٹ ہے۔
عائزہ خان اداکاری کے علاوہ فیشن فوٹوشوٹ کا حصہ بھی بنتی رہتی ہیں اور تقریباً وہ تمام ہی پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔
عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کلاتھنگ برانڈ 'سو کمال' کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہو رہا ہے۔
ان تصاویر میں عائزہ خان ہلکی گلابی لمبی قمیص کے ساتھ دو پائنچوں والا شرارہ پہنی ہوئی ہیں جبکہ اس جوڑے کے ساتھ پہنے گئے دوپٹے کے بارڈر پر میچنگ نیٹ کی فرل لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے اس فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ اس دلکش جوڑے میں خوشی سے جھومتی نظر آرہی ہیں۔
عائزہ خان نے اپنے لُک کو مزید دلکشی بخشتے ہوئے ہاتھوں میں کاسنی اور گلابی چوڑیوں کا سیٹ پہن رکھا ہے جبکہ کانوں میں گلابی جھمکے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
عائزہ خان کا یہ لُک سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے اداؤں پر دل ہارتے نظر آرہے ہیں۔
عائزہ خان کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:




-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں