شاہد کپور کی فلم میں 'تیرے بن' کے سین کی بڑی نقل
بھارتی اداکار شاہد کپور کی حالیہ ریلیز فلم 'تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا' میں پاکستانی مقبول ترین ڈرامے 'تیرے بن' کے آئیکونک سین کی نقل ناظرین نے پکڑ لی۔
سال 2023 میں عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی مقبولیت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ تے ہوئے ریٹنگ چارٹ پر گزشتہ تین سال کی سب سے بلند ترین ریٹنگ کو سر کیا۔
ناظرین کو اس ڈرامے کی کہانی کے علاوہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی کیمسٹری بے حد پسند آئی اور اسی کے ساتھ بہت کم مدت میں ہی میرب اور مرتسم کا کردار مداحوں کی آن سکرین پسندیدہ جوڑی بن گیا۔
'تیرے بن' نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا گیا جن میں سے ایک بھارت بھی ہے جہاں اس ڈرامے کو دیکھنے کے بعد بھارتی ناظرین یمنیٰ اور وہاج سے محبت کا اظہار کرتے بھی نظر آئے۔
بھارت میں 'تیرے بن' کی مقبولیت کی ایک اور مثال شاہد کپور کی فلم 'تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا' میں دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ فلم میں شامل ایک سین ہو بہ ہو یمنیٰ اور وہاج کے درمیان شوٹ ہونے والے سین سے مماثلت رکھتا ہے۔
مذکورہ سین میں وہاج نے مرتسم کا کردار نبھاتے ہوئے میرب کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے رخسار پر تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے بعد وہ بےہوش ہوگئی تھیں۔
اس سین کی طرح فلم میں شاہد کپور بھی کریتی سینن کو تھپڑ مارتے ہیں اور وہ میرب کی ہی طرح بےہوش ہوجاتی ہیں۔
اس سین کو دیکھ کر فلم بینوں کو ڈراما 'تیرے بن' یاد آگیا اور اس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرے بھی ہوتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں کریتی سینن ایک روبورٹ کا کردار نبھاتی نظر آئیں جبکہ شاہد کپور ان کے ہیرو۔ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی ہے جبکہ فلم کے گانے اور ان میں شاہد کپور کا الیکٹریفائنگ رقص کے چرچے ہورہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 27 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 49 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں