بالی ووڈ
رنبیر کپور کی بیٹی راہا کیساتھ ٹوئننگ دل جیت گئی
رنبیر کپور کی بیٹی راہا کیساتھ ٹوئننگ دل جیت گئی
بھارتی اداکار رنبیر کپور نے اپنی اکلوتی بیٹی راہا کپور کے ہمراہ بھانجے جہانگیر عرف جہے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
21 فروری کو کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے جہانگیر کی برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا جس میں شوبز ستارے اپنے بچوں کے ساتھ پہنچے۔
سونم اپنے بیٹے وایو اور رنبیر کپور ننھی سی عمر میں بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرنے والی اپنی بیٹی راہا کپور کے ساتھ پہنچے۔
رنبیر کپور اس تقریب میں راہا کو مستقل اپنی گود میں اٹھائے نظر آئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کی راہا سے بے انتہا محبت کے چرچے ہونے لگے۔
علاوہ ازیں رنبیر کپور نے راہا کے لباس سے میچنگ شرٹ پہنی اور اس بے مثال ٹوئننگ نے بالی وڈ متوالوں کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔
رنبیر نے نیوی بلیو شرٹ کیساتھ کریمی ڈریس پینٹ پہنی اور آنکھوں پر سیاہ گوگلز پہن کر لُک کو چار چاند لگادیے جبکہ راہا کپور کو نیوی بلیو فراک پہنے دیکھا گیا۔
کیوٹ سی راہا کا ہیئر اسٹال بھی ان ہی کی طرح کیوٹ ہی بنایا گیا۔ راہا کے بالوں میں دو ننھی سے پونیاں بنائی گئیں جو وہ اکثر باندھے نظر آتی ہیں۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں۔
راہا کی شکل طویل عرصہ میڈیا سپاٹ لائٹ سے چھپائے رکھنے کے بعد 25 دسمبر 2023 کو عیسائیوں کے تہوار 'کرسمس' کے موقع پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بھولی بھالی اور پیاری ننھی پری راہا کپور کی منہ دکھائی کی تھی۔
راہا کی صورت دیکھنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بالی وڈ متوالوں کے درمیان یہ جنگ چھڑ گئی تھی کہ آیا راہا دادا رشی کپور سے ملتی ہیں یا پھر والدہ عالیہ بھٹ اور یہ جنگ تاحال جاری ہے۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



