ٹیکنالوجی

پانچ روز سے ڈاؤن ایکس سروس بحال نہ ہوسکی

Web Desk

پانچ روز سے ڈاؤن ایکس سروس بحال نہ ہوسکی

پانچ روز سے ڈاؤن ایکس سروس بحال نہ ہوسکی

پاکستان بھر میں ہفتہ 17 فروری کی شب سے ایکس سابقہ ٹوئٹر سروس ڈاؤن ہیں جو پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی ہے۔

 پاکستان میں صارفین ایکس صرف وی پی این کے ذریعے چلا رہے ہیں۔

ریئل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس 'ڈاؤن دیٹیکٹر ڈاٹ پی کے' کے مطابق 17 فروری کی شب تقریباً 9 بجے کے قریب ملک بھر میں ایکس کی بندش کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوئیں۔

بعد ازاں سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ ، نیٹ بلاکس نے بھی لائیو میٹرکس کے زریعے پاکستان میں قومی سطح پر ایکس کی بندش کی تصدیق کردی جو اب تک بحال نہ ہوسکیں۔

پاکستانیوں کو گزشتہ چند ماہ سے بالخصوص عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے باعث انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین