انڈیا

'امین سایانی' کے کامیاب کیریئر پر ایک نظر

ریڈیو کا سنہرا باب ہمیشہ کے لیے بند

Web Desk

'امین سایانی' کے کامیاب کیریئر پر ایک نظر

ریڈیو کا سنہرا باب ہمیشہ کے لیے بند

امین سایانی کے کامیاب کیریئر پر ایک نظر

آل انڈیا ریڈیو پر سب سے زیادہ سنی جانے والی آواز 'امین سایانی' حال ہی میں ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔

91 سالہ امین سایانی 20 فروری 2024 بروز منگل کی رات ممبئی کے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

امین سایانی کا شاندار کیریئر:

امین سایانی نے ریڈیو میں اپنے کریئر کا آغاز 1952 میں ریڈیو سیلون سے کیا۔

اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں انہوں نے ایک انگریز براڈکاسٹر کے طور پر کام کیا۔

انہیں دسمبر 1952 میں ریڈیو سیلون کے ایک مشہور شو 'بناکا گیت مالا' سے شہرت حاصل ہوئی جسے بعد میں آل انڈیا ریڈیو پر نشر کیا گیا۔

انہوں نے دیگر شوز کی میزبانی بھی کی جن میں 'بورنویٹا کوئز مقابلہ'، 'ایس کمارز کا فلمی مقدمہ'، 'فلمی مکاتب'، 'سریدوں کے ساتھی'، اور 'سنگیت کے ستاروں کی محفل' شامل ہیں۔

امین سایانی نے 54 ہزار سے زائد ریڈیو پروگرامز کی میزبانی اور وائس اوورز کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 'بھوت بنگلہ'، 'ٹین دیویاں'، 'باکسر'، اور 'قتل' جیسی بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

تازہ ترین