بالی ووڈ

راکول اور جیکی بھگنانی کے عروسی جوڑے کیسے بنے؟

راکول اور جیکی بھگنانی کے عروسی جوڑے میں خاص کیا؟

Web Desk

راکول اور جیکی بھگنانی کے عروسی جوڑے کیسے بنے؟

راکول اور جیکی بھگنانی کے عروسی جوڑے میں خاص کیا؟

راکول اور جیکی بھگنانی کے عروسی جوڑے کیسے بنے؟

بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور پروڈیوسر و اداکار جیکی بھگنانی کے عروسی جوڑے کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں۔

21 فروری راکول پریت سنگھ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جیکی بھگنانی کے ساتھ شادی کی محبت سے بھرپور تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

راکول پریت سنگھ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب اور ہمیشہ کے لیے میرا'۔ اس لے بعد انہوں نے کیپشن میں شادی کے دن کی تاریخ بھی درج کی۔

راکول پریت نے اپنے اس خاص دن پر دیگر بالی وڈ حسیناؤں کی طرح پیسل کلر کا ہی انتخاب کیا اور انوشکا شرما اور کیارا اڈوانی کی طرح ہلکا گلابی لہنگا اور چولی زیب تن کیا۔

اگرچہ راکول نے عروسی جوڑے کے رنگ میں دیگر اداکاراؤں کی نقل کی لیکن انہوں نے اپنی شادی کا جوڑا بنوانے کیلئے روایتی اور مشہور سیلیبریٹی ڈیزائنر سبیاساچی یا منیش ملہوترا کا انتخاب کرنے کے بجائے ترون تہیلیانی کو منتخب کیا جبکہ جیکی بھگنانی نے بھی ترون کی ہی ڈیزائنر شیورانی پہنی۔

ترون تہیلیانی نے نوبیاہتا جوڑے کے عروسی ملبوسات کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں جس کے مطابق راکول کو جدید فیشن کے حساب سے لہنگا بنوانا تھا اور اسی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترون نے تھری ڈی فلورل موٹیوفس والا لہنگا بنایا جس کا رنگ آئیوری اور بلش پنک کا حسین امتزاج ہے۔

ترون کی شیروانی پر زیادہ تر ہاتھ کام کام بنا ہوا ہے جس پر چینر اور کشمیر ورک کیا گیا۔ جیکی نے کندن کی مالا بھی پہنی۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی یہ اسٹار جوڑی گزشتہ چند سال سے محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی تھی اور دونوں نے کبھی اپنے رشتے کو میڈیا اسپاٹ لائٹ سے چھپایا بھی نہیں لیکن دونوں نے کبھی کسی انٹرویو میں باقاعدہ اپنی محبت کا اعتراف بھی نہیں کیا۔

تازہ ترین