اسکینڈلز

دویا کھوسلا کی طلاق کی خبروں نے زور پکڑلیا

Web Desk

دویا کھوسلا کی طلاق کی خبروں نے زور پکڑلیا

دویا کھوسلا کی طلاق کی خبروں نے زور پکڑلیا

بھارتی اداکارہ دویا کھوسلا اور  معروف میوزک لیبل 'ٹی سیریز' کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار میں علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

دویا کھوسلا بھارتی فلم انڈسٹری میں ہدایتکار ی اور فلم پروڈیوسنگ کے علاوہ اپنے فیشن سینس کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور چرچوں میں بھی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ اداکارہ کی وجۂ شہرت انکا فیشن نہیں بلکہ شادی بنی ہوئی ہے۔

دراصل سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر یہ نشاندہی کی ہے کہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر درج نام میں سے شوہر بھوشن کمار کا سرنیم ہٹادیا ہے۔

پہلے اداکارہ کے اکاؤنٹ پر ان کا نام 'دویا کھوسلا کمار' تھا لیکن اب فقط 'دویا کھوسلا' لکھا نظر آرہا ہے۔

دویا کھوسلا کی طلاق کی خبروں نے زور پکڑلیا

علاوہ ازیں دویا کا ایک اور اقدام زیرِ غور ہے کہ انہوں نے 'ٹی سیریز' کے آفیشل انسٹاگرام پیج کو بھی ان فالو کردیا ہے اور  ان کے یہ دونوں ہی عمل شوہر سے علیحدگی کی جانب اشارہ معلوم ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث چھڑی تو تمام ہی صارفین اپنے اپنے موقف دیتے دکھے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' یہ سچ ہو بھی سکتا ہے کیونکہ دویا کافی عرصے سے بھوشن کمار کے ساتھ کہیں نظر بھی نہیں آرہیں'۔

واضح رہے کہ دویا اور بھوشن کمار نے سال 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

دویا فلموں کی ہدایتکاری اور فلمسازی کے علاہ اکثر اداکاری کرتی بھی نظر آتی ہیں اور وہ ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والی میوزک ویڈیوز کا بھی حصہ بنتی رہتی ہیں۔

دویا کھوسلا کے مشہور گانوں میں 'یاد پیا کی آنے لگی'، ' تیری آنکھوں میں' ، ' بےشرم بےوفا' اور ' کبھی یادوں میں' شامل ہیں جبکہ وہ ماضی میں معروف گلوکارہ فالگونی پاٹھک کے گانے 'آئیو راما' میں بھی اپنے حسن کے جلوے دکھاتی نظر آئی تھیں۔ 

تازہ ترین