بالی ووڈ

عمران ہاشمی ڈان 3 کا حصہ کیوں نہ بن سکے؟

Web Desk

عمران ہاشمی ڈان 3 کا حصہ کیوں نہ بن سکے؟

عمران ہاشمی ڈان 3 کا حصہ کیوں نہ بن سکے؟

بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے سیکوئل فلم’ڈان 3‘کا حصہ بننے کے حوالے سے تمام تر افواہوں کو رد کردیا۔

عمران ہاشمی نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں لکھا کہ ’مداحوں اور صحافیوں کے لیے خاص پیغام جو یہ پوچھ رہے ہیں کہ میں ڈان 3 کی کاسٹ میں کیوں شامل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اس فلم کی پیشکش ہی نہیں کی گئی اس وجہ سے میں ڈان 3 کا حصہ نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عمران ہاشمی ڈان 3 میں ولن کا کردار ادا کریں گے تاہم عمران کی پوسٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ فلم میں ولن کوئی اور ہوگا۔

دوسری جانب ’ڈان 3‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار نبھانے والے رنویر سنگھ کے مدمقابل اداکارہ کا نام بھی سامنے آگیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فرحان اختر نے اعلان کیا کہ ڈان 3 میں مرکزی کردار اداکارہ کیارا اڈوانی نبھا رہی ہیں انہیں ڈان یونیورس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ’ڈان‘ میں اداکار و فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیے تھے اور یہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

تازہ ترین