بالی ووڈ

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی مہنگی گاڑیاں کونسی؟

Web Desk

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی مہنگی گاڑیاں کونسی؟

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی مہنگی گاڑیاں کونسی؟

بالی وڈ میں دو اسٹارز ایسے ہیں جو اپنی اداکاری اور زبردست فین فالوؤنگ کے سبب بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرتے ہیں اور دونوں ہی ایسے القابات سے پکارے جاتے ہیں جو انکی بادشاہی کا ثبوت ہیں۔

اس فہرست میں پہلا نمبر امیتابھ بچن کا ہے جو 'شہنشاہ' پکارے جاتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان ہیں جو کبھی 'بادشاہ' تو کبھی 'کنگ خان' کہلائے جاتے ہیں۔

دونوں ہی اسٹارز بالی وڈ متوالوں کے دلوں کے بھی شہنشاہ اور بادشاہ ہیں اور اسی سبب ان کی ایک جھلک دیکھنے کو پرستار گھنٹوں انکے گھر کے باہر کھڑے رہتے ہیں۔

دولت کے اعتبار سے بھی دونوں کسی سے کم نہیں اور مداحوں کی بے انتہا محبت اور پُرتعیش زندگی دونوں ان کی قسمت میں لکھی ہوئی ہے۔

شاہ رخ خان کا گھر' منت' اور امیتابھ بچن کا گھر 'جلسہ' تو بالی وڈ کے دو مشہور اور مہنگے ترین گھروں میں شامل ہیں ہی لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ان کی لگژری گاڑیاں بھی مشہور ہیں۔

جہاں ان اسٹارز کا کروڑوں روپے کا رہن سہن ہے وہیں ان کے زیرِاستعمال گاڑیاں بھی کروڑوں روپے سے کم نہیں۔ آپ ان کو رولز رائس سے لے کر فیراری اور بگاٹی جیسی مہنگی گاڑیاں دوڑاتے دیکھ سکتے ہیں۔

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی ملکیت میں کونسی مہنگی گاڑیاں ہیں یہاں پڑھیں:

شاہ رخ خان:

بالی وڈ کے کنگ خان بی ایم ڈبلیو کے پرستار ہیں، ان کی بیوی سکس سیریز کی بی ایم ڈبلیو چلاتی ہیں تو شاہ رخ خود عام طور پر سیون سیریز کی گاڑی میں نظر آتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر بھی شاہ رخ کے پاس اوڈی اے سکس اور بینٹلے کانٹینینٹل جی ٹی بھی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیڑے میں 2018 میں مہنگی کار Bugatti Veyron بھی شامل کی ، جس کی قیمت تقریباً 87 کروڑ روپے ہے۔

امیتابھ بچن:

امیتابھ بچن کے پاس تو لگژری گاڑیوں کا پورا بیڑا ہے اور وہ بھی مہنگی سے مہنگی ترین، جن کا نظارہ ہردیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔ان کے بیڑے میں رینج روور، بینٹلے جی ٹی، مرسیڈیز بینز وغیرہ شامل ہیں لیکن وہ سفر کے لیے رولز رائس فینٹم کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے دوست ددھو ونود چوپڑا نے ان کو تحفے میں دی تھی۔ ابھیشیک بچن ان کو منی کوپر بھی تحفے میں دے چکے ہیں۔ 

تازہ ترین