دلچسپ و خاص

4 قیمتی تحفے جو آپ اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں

زندگی میں تحفوں کا اہم اور بڑا کردار

Web Desk

4 قیمتی تحفے جو آپ اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں

زندگی میں تحفوں کا اہم اور بڑا کردار

4  قیمتی تحفے جو آپ اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں

تحائف دینے سے محبت بڑھتی ہے اور تحائف کے تبادلے سے رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔ تحفے اگر  ضروریات کے مطابق ہوں تو  پھر یہ تعلقات کو نئی زندگی بخشنے کا سبب بن جاتے ہیں۔

والدین اگر اپنے بچوں کو یہ 4 قیمتی تحائف دے دیں تو نہ صرف ان کا بچوں کے ساتھ رشتہ گہرا اور مضبوط ہوجائے گا بلکہ بچوں کی شخصیت میں بھی نکھار  پیدا ہونے لگے گا۔

معیاری وقت 

4  قیمتی تحفے جو آپ اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں

وقت اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ بچوں کو آپ کے تحائف سے زیادہ آپ کی موجودگی اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے بچوں کو معیاری وقت دیں۔ جیسے ہی آپ اپنے بچے کے ساتھ وقت گزارنا شروع کریں گے، آپ کا ان کے ساتھ رشتہ گہرا ہوتا جائے گا جو ان کی شخصیت کی تشکیل کے لیے بے حد ضروری ہے۔

بچوں کو وقت دیں۔ اسکرین کے وقت کو کم کریں ، انہیں سنیں ، ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو سن کر انہیں آرام دہ بنائیں۔ ایسا کرنے سے وہ خود کو تنہا محسوس نہیں کریں گے اور یہ بہت طاقتور احساس ہے۔

کتابیں

4  قیمتی تحفے جو آپ اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں

جس طرح صحت مند جسم کے لیے ورزش ضروری ہے اسی طرح مضبوط اور صحت مند دماغ کے لیے کتابیں پڑھنا ضروری ہے۔ بچوں کو ان کے مزاج اور عمر کے مطابق کتابیں تحفے میں دیں۔

رات کو سونے سے پہلےان کے ساتھ خاموشی سے کتابیں پڑھنے کا وقت مقرر کریں ۔ آپ کی توجہ ، محبت اور حوصلہ افزائی سے بچہ کتابیں پڑھنے کا عادی ہو جائے گا۔

 خود اعتمادی

4  قیمتی تحفے جو آپ اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں

خود اعتمادی تمام بند دروازے کھول دیتی ہے اور تمام مسائل کو حل کرتی ہے۔ تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی میں جن بڑے اجتماعی اور انفرادی مسائل کا سامنا اکثر کرنا پڑتا ہے ان کی بنیادی وجہ اعتماد کی کمی ہے۔ جیسے ہی اعتماد بڑھنے لگتا ہے ، زندگی پرسکون ہو جاتی ہے۔

بچوں میں جن چیزوں سے اعتماد پیدا کیا جاسکتا ہے وہ یہ ہیں کہ انہیں روزمرہ کے معمولات میں وقت کا پابند بنانا ، مثبت رائے دینا ، ان کی تعریفیں کرنا ، انہیں جسمانی سرگرمی میں مصروف رکھنا ، انہیں خود فیصلے کرنے اور مسائل حل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ 

محبت 

4  قیمتی تحفے جو آپ اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں

ماں اور باپ کے درمیان محبت نہ صرف گھر کا ماحول سازگار بناتی ہے بلکہ یہ ان کے بچوں کے لیے بھی ایک انمول خزانہ ہے جس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

تازہ ترین