شاہ رخ اور پریانکا کا کیا تعلق ہے؟ دوست نے بتا دیا
جو بھی خبر سنی جائے اس پر فوراَََ یقین نہیں کرنا چاہیے۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ اور ساتھی اداکارہ پریانکا چوپڑاکے افئیر کے بارے میں شاہ رخ خان کے قریبی دوست ویوک واسوانی نے حیران کن انکشاف کر دیا۔
اداکار ویوک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا خلاصہ کیا کہ جس وقت فلم 'ڈان 2' ریلیز ہوئی تو پریانکا اور شاہ رخ کے بارے میں بہت سی باتیں منظرِ عام پر آئیں جن کے بارے میں صرف یہی کہنا چاہوں گا کہ جو بھی خبر سنی جائے اس پر فوراَََ یقین نہیں کرنا چاہیے۔
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ افواہیں کہاں سے جنم لیتی ہیں کیونکہ میں جس شاہ رخ کو جانتا ہوں وہ ان سب افئیرز وغیرہ جیسی چیزوں میں پڑتا ہی نہیں ، وہ صرف ایک عورت کا ہی ہے اور وہ ہے ان کی اہلیہ گوری۔
انہوں نے کہا کہ پریانکا کے ساتھ ہی نہیں بلکہ جب سے شاہ رخ مشہور ہوا اس کے بارے میں طرح طرح کی چیزیں سامنے آنے لگیں اور یہ سب بھی من گھڑت افواہیں تھیں اور کچھ نہیں۔
بھارتی میڈیا کے بقول شاہ رخ نے 2 بچوں کا باپ ہوتے ہوئے اپنی ہندو اہلیہ گوری کو دھوکہ دیا اور رات کے اندھیرے میں دوسری شادی پریانکا چوپڑا سےکر لی۔
ماجرا دراصل یہ ہے کہ ہندوستانی فلمی دنیا کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے شاہ رخ خان سے آج ہر لڑکی شادی کرنا چاہتی ہے مگر بد قسمتی سے وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔ ان کی اہلیہ کانام گوری ہے جو ان کی بچپن کی محبت ہے۔
ان دونوں کے رشتے میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ شاہ رخ پریا نکا چوپڑا کو اپنی زندگی میں لے آئے۔جب فلم 'ڈان 2' میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا تو ان کی آپس میں دوستی ہو گئی پھر آہستہ آہستہ شاہ رخ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے کہہ کر پریانکا کو بہت سا کام دلواتے رہے۔
انہیں بہت مرتبہ ایک ساتھ کھانا کھاتے اور شاپنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ جب ان دونوں سے میڈیا نے اس تعلق کی وجہ پوچھی تو کہا یا کہ ہم بس دوست ہیں۔
لیکن پھر قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ پریانکا کے والد کافی بیمار ہو گئے اور انہوں نے فرمائش کر ڈالی کہ اپنی بیٹی کو دلہن بنا دیکھنا چاہتا ہوں۔اسی خواہش کو پورا کرتے ہوئے کنگ خان شاہ رخ نے رات 12 بجے نکاح کیا اور دیگر رسمیں بھی ادا کی گئیں۔ اب اس بات کا علم پہلی بیوی گوری کو ہوا تو ان پر تو قیامت ٹوٹ پڑی۔
غصے میں گوری شوہر کے گھر سے چلی گئیں اور کہا کہ تم ہم دونوں میں سے کسی ایک کو چن لو ،اوپرسے پریانکا بھی اس نکاح کو خفیہ رکھنا چاہتی تھیں۔تو ایسے میں شاہ رخ خان نے پریانکا سے اپنا تعلق ختم کر لیا۔ اب ہوئی اصل جنگ شروع ہوئی کیونکہ گوری کے تمام دوست جو فلمی دنیا میں پروڈیوسرز اور ہدایتکار ہیں انہوں نے پریانکا کو گھر توڑنے والی خاتون قرار دیتے ہوئے ان سے منہ موڑ لیا۔
یہی نہیں انہیں فلموں میں ہیروئن کے طور پر لینا بھی بند کر دیا گیا اور جو فلمیں یہ پہلے سے کر رہی تھیں ان میں سے بھی انہیں نکال دیا گیا۔ اپنی اس بے عزتی کے بعد یہ ہالی ووڈ چلی گئیں جہاں بہت کامیاب رہیں اور وہیں گلوکار نک جونس سے شادی کر لی۔