کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی میں دلکش ادائیں

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیرتی ہوئی تصاویر نے فیشن کے متوالوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ڈراما ’عشق تماشہ‘ میں ’رُشنا‘ کے کردار میں جان ڈالنے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ ایک حسین ساڑھی میں قاتلانہ ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں کنزہ ہاشمی نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فہد حسین کی تیار کردہ ساڑھی پہنی جس کو دیکھ کر فیشن کے متوالوں کی نظریں اداکارہ کے لُک پر ہی مرکوز ہوگئیں۔
اس ساڑھی میں کوئی ایک رنگ نہیں بلکہ تمام شوخ رنگ دیکھے جاسکتے ہیں جو حسین پرنٹ کے ساتھ جا بجا بکھرے ہوئے ہیں۔
اس فیشن ویڈیو میں کنزہ ہاشمی میں ان دنوں ٹرینڈ کرنے والا پاکستانی گانا 'صدقے' لگایا جو عاشر وجاہت، نائل وجاہت اور نہال نسیم نے گایا ہے۔
دلفریب کنزہ ہاشمی نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے کانوں میں گولڈن بُندے پہنے ہیں جبکہ زلفوں کو آڑی مانگ پر کھول رکھا ہے۔
مذکورہ پوسٹ پر اداکارہ کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کے حسن اور لباس کی تعریف کرتی نظر آرہی ہے اور متعدد تو انہیں 'قاتل حسینہ' بھی کہتے دکھ رہے ہیں۔
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے